رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لوزان سوئٹزرلینڈ سے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرہ کر کے لوٹے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج صبح تہران ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس میں شرکت کی اور معاہدہ کے تمام صورت حال سے با خبر کی ۔
ائر پورٹ پر ہونے والی اس پریس کانفرنس میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے ایک فریم ورک تیار ہوا ہے جو صرف رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی حمایت کے ذریعے ممکن ہوسکا ہے۔
انہوں نے اس کانفریس میں بیان کیا : اگلے مہینوں میں ہونے والے معاہدے کی تدوین کی بنیاد، یہی فریم ورک ہوگا جس پر تمام معاہدہ کی تفصیل ہوگی ۔
محمد جواد ظریف نے کہا : مقابل فریق کو حقیقت پسندی سے کام لینا چاہیے تاکہ جون کے مہینے تک معاہدے کی تدوین ممکن ہوسکے۔
قابل ذکر ہے : تہران پہنچنے پر ایرانی صدر کے مشیر اعلی اکبر ترکان نے ایرانی وزیر خارجہ اور ایرانی مذاکرات کار ٹیم کا استقبال کیا۔ ایرانی عوام نے بھی محمد جواد ظریف اور علی اکبر صالحی کا خیرمقدم کیا۔