01 April 2015 - 19:32
News ID: 7983
فونت
حجت الاسلام شفقت حسین شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا : دفاع کعبہ کی آڑ میں جتنا قتل عام سعودی عرب نے بے گناہ مسلمانوں کا کیا ہے اتنا ظلم تو اسرائیل نے بیت المقدس پر قبضے کے لئے بھی نہ کیا ہوگا۔
حجت الاسلام شفقت حسين شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیانیہ میں کہا ہے : دفاع کعبہ کی آڑ میں جتنا قتل عام سعودی عرب نے بے گناہ مسلمانوں کا کیا ہے اتنا ظلم تو اسرائیل نے بیت المقدس پر قبضے کے لئے بھی نہ کیا ہوگا۔

ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یمن پر سعودی جارحیت دراصل سعودیہ کی خطے میں تسلط قائم رکھنے کی سازش کا حصہ ہے۔

شفقت حسین شیرازی نے بیان کیا :  یمنی عوام اپنے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد کر رہی تھی جو کہ ان کا بنیادی حق ہے، سعودی عرب یمن کی عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا : دنیا کے کسی بھی مسلمان سے کعبۃ اللہ کو خطرہ نہیں ہے خطرہ دراصل سعودی حکمرانوں کو اپنی شہنشایت اور محلات کا ہے جس کے لئے وہ مقدسات کی آڑ میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

شفقت حسین شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : تاریخ گواہ ہے کہ سعودی شہزادوں نے ہمیشہ سے اپنے مخالفین اور حریت کے لئے اٹھنے والی تحریکوں کو دبانے کے لئے مقدس مقامات کا سہارہ لے کر ان کا بے دریغ قتل عام کیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : امت مسلمہ اور خاص طور پر سعودی عرب کے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ یہ جنگ مقدسات کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ شہنشایت کو دوام بخشنے کے لئے لڑی جانے والی جنگ ہے، اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ خواہ مخواہ یمنی عوام کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین نہ کریں اور ملت یمن کی نفرت میں اضافہ نہ کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬