25 April 2015 - 15:49
News ID: 8076
فونت
جے ایس او پاکستان کے نامزد جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نامزد جنرل سکریٹری نے پروگرام« یوم علی(ع)» میں کہا : سیرت امام علی(ع) پرعمل کامیابی کا سبب ہے ۔
علي عظمت بلوچ سیرت علی(ع) پرعمل کامیابی کا سبب ہے سیرت علی(ع) پرعمل کامیابی کا سبب ہے سیرت علی(ع) پرعمل کامیابی کا سبب ہے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور یونٹ کی جانب سے I.R ڈیپارٹمنٹ میں ولادت با سعادت مولا علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے حوالے سے « یوم علی (ع)» کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔


جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نامزد جنرل سکریٹری علی عظمت بلوچ نے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور مجمع سے خطاب کیا ۔


انہوں نے مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آپ کی سیرت علی(ع) پر عمل کامیابی کا سبب جانا اور کہا: جے ایس او پاکستان طلباء کے حقوق کے حصول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیاں سنوارنے میں مصروف عمل ہے ۔


علی عظمت بلوچ نے یہ کہتے ہوئے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن واحد پلیٹ فارم ہے جو قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے زیر  سایہ مصروف عمل ہے کہا: ولایت اور رھبریت کی پیروی انسان کو کامیابی سے ھمکنار کرتی ہے ۔


انہوں نے آکرمیں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور یونٹ کے صدر سید مصطفی نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔


قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان ، خیرپور کے تحصیل ایڈیشنل سکریٹری سید ظفر بخاری، جے ایس او خیرپور کے سابق ضلعی آرگنائزر حسن رضا و دیگران بھی موجود تھے ۔
 

دوسری جانب جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نامزد مرکزی جنرل سکریٹری علی عظمت بلوچ نے کا کراچی ڈویژن کا دورہ کیا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے دفتر میں جے ایس او کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی، اور تنظیمی امور پر گفتگو کی اور گلگت، بلتستان اور صوبہ سندھ کے حوالے سے رہنمائی لی۔ نیز راچی ڈویژن کی مجلس عمومی کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔


انہوں نے جے ایس او سکی مرکزی مجلس نظارت کے رکن منور عباس ساجدی سے ملاقات کی۔ کراچی میں جعفری ڈیزاسٹر سیل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جنرل سکریٹری سید ظفر عباس جعفری سے ملاقات کی اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس کے علاوہ مدرسہ شفاء کا دورہ کیا اور وہاں کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔


واضح رہے کہ علی عظمت بلوچ کے اس تنظیمی دورہ پر جے ایس او خیر پور کے سابق ضلعی آرگنائزر حسن رضا چنہ، کراچی کے سینئر نائب صدر آغا حسین علی، کراچی کے ڈویژنل صدر ولی احمد رضوی، ڈویژنل نائب صدر باقر بھائی، حیدر آباد کے ڈویژنل صدر علی گُل اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری عنائیت علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬