رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای نے آج بدھ کی صبح ملک کے ھزاروں مزدوروں سے ملاقات کی اور داخلی مشکلات کے حوالہ سے ان کی راھنمائی کی ۔
رھبرمعظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت الله خامنہ ای کی خبر رساں سائٹ پر نشر ہونے والی آپ کی تقریر کے اھم اقتباسات مندرجہ ذیل ہیں ۔
اگر اقتصادی مشکلات کا حل کرنا چاہتے ہیں تو داخلی پیداوار پر توجہ کریں / اقتصادی مشکلات کا حل لوزان، جنیوا اور نیویارک میں نہیں ہے، ملک کے اندر ہے ۔
حکومتی سطح پر استعمال ہونے والی چیزیں ھرگز بیرون ممالک سے مھیا نہ کی جائیں/ ملک میں بننے والی چیزوں کے بیرونی برانڈ کا استعمال حرام جانیں ۔
فساد کے سلسلہ میں بات چیت بے سود ہے کیوں کہ «چور چور» کہنے سے چور اپنی چوری نہیں چھوڑ دے گا / حکام، نیوز پیپر نہیں ہیں کہ فساد کے سلسلہ میں گفتگو کریں/ اقدام کریں اور حقیقی طور پر فساد کو کنٹرول کریں ۔
اس تقریر کا تفصیلی متن اور اس ملاقات کی تصویری رپورٹ بعد میں نشر کی جائے گی ۔