‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2015 - 21:56
News ID: 8080
فونت
حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی نے بیان کیا : پوری تاریخ میں علماء نے لوگوں کو خداوند عالم ، قرآن کریم ، انبیا اور اولیاء کی طرف دعوت دی ہے اور اپنی طرف سے کچھ بیان نہیں کرتے ہیں اور اگر انسان علماء و دانشمندوں کی پیروی کرے نگے تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہونگے اور ہمیشہ کامیابی حاصل کرے نگے ۔
 آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم  کے حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‏الله محمد علی علوی گرگانی سے پلیس فرمانداروں نے ملاقات و گفت و کی ۔

حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی نے اس ملاقات میں سورہ نور کی آیت نمبر 50 اور امام علی علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قرآن کریم بندوں کے لئے خداوند عالم کی طرف سے معنوی دستخوان ہے ، جو غذا بھی انسان کے روح کے لئے ضروری ہے وہ قرآن کریم میں موجود ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : وہ انسان جو اپنے عقل سے صحیح استفادہ نہیں کرتا ہے وہ روح اور اس کی ضرورت سے غافل ہے اور روحی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اور اپنی تکامل کی کوشش میں نہیں ہوتا ہے اور اسی وجہ سے انسان اپنے نزول کے راستہ کو ہموار کرتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے روح کی پرورش اور اس کے تکامل کو علم اور اس کے حصول پر مبنی جانا ہے اور تاکید کی ہے : چونکہ خداوند عالم پورے جہان کا خالق اور فاطر ہے وہ جانتا ہے کہ انسان روح و جسم کی پرورش کے لئے کس چیز کا محتاج ہے اور اسی وجہ سے خود کو انسان کا معلم بتایا ہے اور انسان کو بھی کامیابی کے حصول کے لئے خداوند عالم کے کلاس سے جو کہ وہی قرآن کریم ہے علم حاصل کرنے میں مشغول رہے ۔  

حضرت آیت‏ الله علوی گرگانی نے سورہ مبارکہ نور کی آیہ نمبر ۵۰ کی اجمالی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم نے ترقی کا راستہ خداوند عالم ، پیغمبر (ص) اور علماء دین کی دعوت کو قبول کرنے میں جانا ہے کہ اس کو قبول کرنے میں خداوند عالم کے احکامات کی پیروی اور منہیات سے دوری ہے ، اس کی وجہ سے اگر انسان قرآن کریم و روایات اور علماء کے بیانات میں اچھی چیز حاصل کرے تو اس پر عمل کرے و برے عمل کو ترک کرے ۔

انہوں نے علماء دین کو متقی و جہاد گر شخص جانا ہے اور بیان کیا : پوری تاریخ میں علماء نے لوگوں کو خداوند عالم ، قرآن کریم ، انبیا اور اولیاء کی طرف دعوت دی ہے اور اپنی طرف سے کچھ بیان نہیں کرتے ہیں اور اگر انسان علماء و دانشمندوں کی پیروی  کرے نگے تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہونگے اور ہمیشہ کامیابی حاصل کرے نگے ۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬