‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2015 - 17:57
News ID: 8092
فونت
رھبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی - رھبر معظم انقلاب اسلامی نے لیبر ڈے کے موقع پر لیبر وزیر اور لیبر کارکنوں سے ملاقات کہا: حکومت کو ملکی جنس موجود ہونے کی صورت میں غیر ملکی جنس سے استفادہ اپنے اوپر حرام کرنا چاہئے ۔
رھبر معظم کي ليبر وزير اور ليبر کارکنوں سے ملاقات


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بدھ کی صبح ملک بھر کے ہزاروں لیبر کارکنوں کے ساتھ ملاقات میں اندرونی پیداوار سے منسلک مختلف افراد ، اداروں اور حکام کی ذمہ داریوں کی تشریح اور فساد، کرپشن اور اسمگلنگ کا حقیقی معنی میں مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عوام اور لیبر کارکنوں کی اقتصادی مشکلات حل کرنے کی چابھی ملک سے باہر نہیں بلکہ داخلی پیداوار کی رونق اور تقویت کے ذریعہ اقتصادی مشکلات کا حل ‎ ملک کے اندر موجود ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام اور حضرت جواد الآئمہ (ع) کی ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور لیبر کارکنوں کے ساتھ ملاقات کا مقصد کام اور کام کرنے والے عناصر کی تجلیل ، معاشرے اور حکام کے ذہن میں کام کی قدر و قیمت نمایاں بنانا قراردیتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام (ص) کی طرف سے کام کرنے والے شخص کے ہاتھ پر بوسہ کوئی تعارف نہیں بلکہ تعلیم ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حالیہ تین دہائیوں کے دوران ملکی اور غیر ملکی تحریکات اور شرارتوں کے مقابلے میں لیبر کارکنوں کی ہوشیاری اور استحکام کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: لیبر کارکنوں کے مجموعہ نے ملک کی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں پیہم اور مسلسل تلا ش وکوشش  اور مشکلات اور سختیوں کو برداشت کرکے الحق والانصاف اچھا امتحان دیا ہے اور حکام کو چاہیے کہ وہ لیبر کارکنوں کی اس فداکاری، اور نجابت کی قدر کریں اور ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی زیادہ سے زیادہ تلاش و کوشش کریں۔

 

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے لیبر کارکنوں کے مجموعہ میں بےروزگاری، کارکنوں کو نکالنے اور ان کی معاشی مشکلات جیسے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ مشکلات کہنے اور بیان کرنے سے حل نہیں ہوں گی بلکہ ان مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدام کی ضرورت ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داخلی پیداوار کو ملک کی مشکلات حل کرنے اور مزاحمتی اقتصاد کو عملی جامہ پہنانے میں ریڑھ کی ہڈی قراردیتے ہوئے فرمایا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کے شرائط میں داخلی پیداوار کی رونق ممکن نہیں ہے، بیشک ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے مشکلات پر اثر پڑا ہے لیکن پابندیاں اور دباؤ ہمہ گیر تلاش و کوشش، منصوبہ بندی اور منظم کام کی صورت میں داخلی پیداوار کی رونق میں رکاوٹ اور خلل پیدا نہیں کرسکتیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پابندیوں کی ناتوانی کے ثبوت کے طور پر فوجی وسائل کی پیداوار میں حیرت انگیز پیشرفت، حیاتیاتی اور جیو ٹیکنالوجی ، ڈیموں کی تعمیر، نینو ٹیکنالوجی، علمی بنیاد پر انڈسٹریز، ایٹمی ٹیکنالوجی اور دوسرے موارد کی پیشرفت اور ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان شعبوں میں بعض میں اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بہت زیادہ رہا ہے لیکن وہ اندرونی پیداوار، پیشرفت اور تلاش و کوشش میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: البتہ اگر اقتصادی پابندیاں نہ ہوتیں تو ان میں سے بعض شعبوں میں ہماری  ترقی اور پیشرفت  زیادہ ہوسکتی تھی لیکن یہ فرض بھی ممکن ہے کہ اس صورت میں ہم تیل کے پیسے پر تکیہ کرتے اور ان ترقیات کو حاصل نہ کرسکتے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیداوار پر توجہ مرکوز کرنے کو اقتصادی مشکلات حل کرنے کے علاوہ قومی عزت و ثروت کے احساس کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اقتصادی شعبہ میں اندرونی طاقت کے استحکام کی صورت میں مذاکرات کی ہر میز پر مذاکرات کرنے والوں کی پشت مضبوط ہوگی ورنہ فریق مقابل ہمیشہ شرط اور شروط عائد کرتارہےگا اور بے ربط اور مفت کی باتیں بناتا رہےگا۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داخلی پیداوار کی رونق پر توجہ مبذول کرنے کی سفارش کے بعد اس عظیم قومی ہدف کو عملی جامہ پہنانے کے شرائط اور ضروریات کی تشریح فرمائی۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داخلی پیداوار سے منسلک تمام عناصر اور افراد کے درمیان ہمدلی اور ہمزبانی کو ملک کی پیشرفت میں حائل ایک عظیم پتھر اور ایک بہت بڑی رکاوٹ کو دور کرنے کا باعث قراردیتے ہوئےفرمایا: اندرونی سرمایہ کار داخلی پیداوار کو مضبوط بنانے میں اہم نقش ایفا کرسکتے ہیں اور انھیں اپنے وسائل اور سرمایہ کاری کو اس سلسلے میں استعمال کرنا چاہیے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جو سرمایہ کار داخلی پیداوار کو رونق بخشنے کے لئے اور دلالی کے بڑے منافع کو نظر انداز کرکے اپنا سرمایہ لگائے گا بیشک اس کا یہ کام عبادت شمار ہوگا اور وہ عبادت کی حالت میں ہوگا۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داخلی پیداوار کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں پیداوار کی تقویت میں لیبر کارکوں کے کردار کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: مصرف کرنے والے منصف مزاج افراد کو بھی چاہیے کہ وہ داخلی پیداوار استعمال کریں اور غیر ملکی برانڈز اور غیر ملکی اجناس سے استفادہ نہ کریں ، اور ملکی اشیاء سے استفادہ کرکے ملک کے لیبر کارکنوں کو فائدہ پہنچائیں۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت اور اس کے زیر نظر اداروں کے وسیع حجم کو اشیاء کے مصرف کا سب سے بڑا مرکز قراردیا اور لیبر وزیر سے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکومتی اداروں کو مجبور کریں کہ وہ صرف اور صرف اندرونی اشیا کا استعمال کریں اور داخلی سطح پر موجود جنس کے ہوتے ہوئے غیر ملکی اجناس کو اپنے اوپر حرام قراردیں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومتی اداروں میں اندرونی اشیا کے استعمال پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حکومت کو غفلت اور سؤ استفادہ کو بہر صورت روکنا چاہیے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اقتصادی مشکلات حل کرنے کی چابی لوزان، جنیوا اور نیویارک میں نہیں بلکہ ملک کے اندر ہے اور سبھی کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬