‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2015 - 16:12
News ID: 8101
فونت
آیت الله نمازی:
رسا نیوز ایجنسی – شھر کاشان کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندہ نے آل سعود کو غاصب اسرائیل اور عالمی سامراجیت کا سچا آل کار بتاتے ہوئے کہا: یمن میں جنگ بندی کے حوالہ سے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو وٹو کیا جانا حق کے مقابل کفر کے اتحاد کی نشانی ہے ۔
آيت الله نمازي کي سيستان و بلوچستان اور جنوبي خراسان کے طلاب سے ملاقات آيت الله نمازي آيت الله نمازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شھر کاشان کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله عبد النبی نمازی نے آج ظھر سے پہلے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور جنوبی خراسان میں مقیم طلاب سے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ آج دین اسلام سخت ترین حالات سے روبرو ہے کہا: اسلام کے دشمن امریکا ،عالمی صھیونیت اور یوروپ سب اسلام کے مقابل متحد ہوچکے ہیں ۔
 

انہوں نے مزید کہا: افسوس آج اسلام کے مدعی اسلامی ممالک، آل نہیان، آل خلیفہ اور آل سعود جو خود کو خادم الحرمین الشریفین کہتے ہیں ، بظاھر مسلمان ہیں مگر در حقیقت صھیونیت کے غلام ہیں ، ان کے ہاتھوں میں موجود تلوار مسلمانوں کے خلاف چل رہی ہے ، ان کی پوری کوشش ہے کہ اہل سنت کو شیعوں کے خلاف ورغلائیں اور امت اسلامیہ میں آتش فتنہ کو شعلہ ور کرسکیں ۔


کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے پاکستان ، بحرین اور یمن کے تلخ واقعات اور سلامتی کونسل و انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی آل سعود اور دیگر جنایت کار ممالک کے ساتھ ھمراہی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یمن میں جنگ بندی کے حوالہ سے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو وٹو کیا جانا حق کے مقابل کفر کے اتحاد کی نشانی ہے ۔


آیت الله نمازی نے یاد دہانی کی: آج حقیقی مسلمان یک و تنہا اور دشمنان اہل بیت اطھار(ع) کے محاصرہ میں ہیں ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے سختیاں ، مشکلات اور جنگ و غارت گری کو امتحان کی گھڑی شمار کیا اور کہا: نظام خلقت الھی، نظام امتحان و آزمائش ہے ، خداوند متعال نے اپنے تمام بندوں حتی حضرت ابراهیم کا بھی امتحان لیا اور وہ بھی اس امتحان میں کامیاب رہے ۔


آیت الله نمازی نے  تاکید کی : حق و باطل کے ٹکراو میں ضروری ہے کہ اہل حق تدبیر کے ساتھ آگے بڑھیں اور باطل کے مقابل سکوت سے کام نہ لیں ، جیسا کہ رسول اسلام نے کیا کہ آپ نے ھجرت کی مگر اپنا راستہ نہیں بدلا یہاں تک کہ انسان کی ہدایت میں کامیاب و کامران ہوئے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج جھاد و قیام کا دن ہے کہا: آج شیعہ علماء کی آگاہی کا دن ہے کہ ہم جانیں کہ کون ہیں،  کہاں سے آئے ہیں ، کس موقعیت کے حامل ہیں اور ہمیں کس جگہ پہونچنا ہے ۔


آیت الله نمازی نے کہا: آج دشمن کے سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی مراکز پاکستان اور سعودی یونیورسٹی میں وھابی افکار کی ترویج میں طلاب کی تربیت میں مصروف ہیں ، آپ شیعہ طلاب کی بھی ذمہ داری ہے کہ حوزہ علمیہ کے دیگر دروس کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وھابی افکار و فعالیتوں سے بھی آگاہ ہوں تاکہ بہ موقع اقدام کرسکیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬