30 April 2015 - 21:13
News ID: 8095
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات و گفت و گو کی ۔
سيدہ منزہ زھرا ,سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ۲۹ اپریل ۲۰۱۵ بروز منگل، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

اس دورہ میں انھوں نے طالبات کو تنظیم کی افادیت و اہمیت کے بارے میں بتایا اور ان کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی جس پہ خواہران نے آمادگی کا اظھار کیا ۔

مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے خواہر سیدہ منزہ زھرا کو جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ڈویژنل آرگنائزر راولپنڈی نامزد کیا جو اس علاقہ کی ذمہ داری سمبھالے نگی۔

خواہر منزہ زھرا ایل ایل بی شریعہ اینڈ لا ء کی ہونہار طالبہ ہیں اور الٰہی تنظیم میں شامل ہو کر نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنے کا عزم رکھتی ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬