رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعہ اسلامی اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله عبدالامیر قبلان نے مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سیکریٹری آیت الله محسن اراکی سے اس کونسل کے بیروت آفس میں ملاقات کے درمیان خطے کی ممالک میں اسلامی مسائل کا جائزہ لیا اور بیان کیا : تکفیریت و دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے تعاون و یکجہتی کے دائرہ میں اسلامی قوم کے درمیان اتحاد کی حفاظت بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : دہشت گرد بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے اور انسانوں کو بے بنیاد ذبح کرنے و غلط ثقافت شایع کر کے دنیا میں اسلام کے چہرہ کو خراب کرنے کے مقصد سے انجام پا رہا ہے ۔
لبنان کے یہ بزرگ عالم دین نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے تمام مظلوموں و مسلمانوں کا معاون و مددگار ہے ۔ یہ ملک بہت سارے حق طلبان مسائل کا حامی اور فلسطین کا مدافع ہے ۔
انہوں نے غاصب صہیونی حکومت کو دنیا کے تمام سامراجیت کے پشت پردہ جانا ہے اور وضاحت کی : ایران دنیا کے مظلوم ممالک کو سامراجیوں سے نجات دلا رہا ہے ۔
آیت الله عبدالامیر قبلان نے ایران کی طرف سے اسلامی مذاہب کے درمیان قربت کی کوشش کو قابل تعریف بیان کرتے ہوئے کہا : ایران اسلامی قوم کے درمیاں اتحاد کی حفاظت اور ان کے درمیان یکجہتی میں اضافہ کے لئے بہت کوشش کی ہے ۔ مذاہب اسلامی کے درمیان قربت اسلام کے دشمنوں کے مقابلہ میں مضبوط باندھ اور سلامتی کا ضامن ہے ۔
انہوں نے صہیونی غاصب حکومت سے مقابلہ میں مسلمانوں اور عربوں کے درمیان اتحاد کی اپیل کی ہے اور وضاحت کی : اسرائیل اسلامی ممالک کو ٹکڑا ٹکڑا کرنے اور مسلمانوں کے درمیان فتنہ ایجاد کرنے کی کوشش میں مشغول ہے ۔