رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے یمن کے حوثی قبیلہ کے سلسلہ میں بیان کیا : حوثی حضرت فاطمہ الزہرا (س) کی اولاد ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یمن کے باسی پچاس لاکھ حوثیوں کے بارے میں پاکستان میں غلط پروپیگینڈہ کیا جا رہا ہے اور پاکستانی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے حوثیوں کے سلسلہ میں تاریخی پش منظر بیان کرتے ہوئے کہا : حوثیوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، نہ ہی وہ حرمین کو نقصان پہنچانے کا سوچ سکتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : حوثی اپنے ملک میں ظلم کے نظام سے نبرد آزما ہیں، لیکن ظالم اکٹھے ہو کر ان پر حملہ آور ہوگئے ہیں، حوثیوں کے گھروں، مسجدوں اور بازاروں پر حملے کئے جا رہے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں کو مارا جا رہا ہے حریت پسندوں کو اس طرح جھکایا نہیں جاسکتا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے بیان کیا : پاکستانی عوام کو سلام ہے کہ جو جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آیٔے اور انہوں نے ظالموں کا ساتھ نہیں دیا۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : ظالموں کو شکست ہوگی، امریکہ اور اس کے حواری حوثیوں کو نہیں جھکا سکیں گے ۔