رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں حضرت آیت الله خامنهای کے نمائندہ آیت الله شیخ محمد مهدی آصفی نے اپنے ایک پیغام نجف اشرف کے ایک مشہور و مجاہد عالم دین حجت الاسلام سید جواد العذاری کو قتل کئے جانے کی شیدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
اس پیغام میں بیان ہوا ہے : علامہ سید جواد العذاری کی شہادت نامعلوم دہشت گرد کے ذریعہ گولی مارنے پر ہوئی ، اس افسوس ناک حادثہ پر امام زمان (عج)، مراجع کرام و شیعیان اہل بیت علیھم السلام کی خدمت میں تعزیت پیش کر رہا ہوں ۔
انہوں نے وضاحت کی : یہ شہید ایک بزرگ عالم دین تھے ۔ خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ اپنے وسیع رحمت ان کے شامل حال کرے اور ان شہید کو ان کے اجداد
طاھرین کے ساتھ مشحور کرے ۔
قابل ذکر ہے عراق کے یہ عالم دین گذشتہ روز نجف اشرف کے ابوطالب علاقے میں اپنے یک دوست کے گھر سے نکل رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک نا معلوم شخص نے ان پر گولی باری کی جس کے نتیجہ میں ان کی شہادت واقعہ ہو گئی ۔