18 May 2015 - 16:01
News ID: 8147
فونت
رسا نیوز ایجنسی - شمالی عراق شہر موصل میں تحریک اہلسنّت و الجماعت نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے -
دھشت گرد گروہ داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اہلسنّت و الجماعت شمالی عراق صوبے نینوا کے صدر نے موصل میں تکفیری گروہ داعش سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اس دہشتگرد گروہ کے خلاف جہاد کا اعلان کیا-


اس رپورٹ کے مطابق، اس سے قبل موصل میں جماعت علمائے اہلسنت کے رکن عبداللہ الشمری نے بھی داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں عراقی عوام کے قتل عام کے پیش نظر اس دہشت گرد گروہ کے خلاف جہاد کو واجب قرار دیا گیا تھا-


دوسری جانب عراق کی النخیل ویب سائٹ نے لکھا : مغربی عراق کے صوبے الانبار میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ملنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کے عناصر سعودی عرب کے وہابی اور انتہا پسند ملّا محمد العریفی کے فتوے کی بنیاد پر عراق میں شیعہ و سنی مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں-


سعودی عرب کے اس انتہا پسند وہابی ملّا نے عراق میں داعش دہشتگردوں کے نام اپنے مراسلوں میں عراقی مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھنے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ عراق میں اگر اہلسنت مسلمان اور یا سنی علما حکومت کے ساتھ تعاون کریں تو ان کو بھی قتل کردیا جائے-


شام کے شہر تدمر سے بھی داعش کے پسپا پونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور دہشت گرد گروہ داعش کو شامی فوج نے شام کے تاریخی شہر تدمر سے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔


رپورٹ کے مطابق ، تدمر شہر میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد داعش کے عناصر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔


شام کے انسانی حقوق کمیشن کے مبصرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک دن پہلے اس شہر پر قبضہ کرلیا تھا۔ اسی طرح شامی فوج نے ملک کے مشرقی صوبے دیروالزور کے فوجی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک اسٹریٹیجک علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-


شامی ٹی وی چائنل نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شامی فوج نے اس کاروائی میں داعش کے پانچ سینئر کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے خبردی : داعش دہشت گرد گروہ کے ان پانچ کمانڈروں کا تعلق سعودی عرب، ترکی، چیچنیا، اردن اور عراق سے ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬