18 May 2015 - 15:30
News ID: 8145
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر؛
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے اپنی سرگرمیاں تیز کیں ۔
جے ايس او طالبات پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی آرگنائزر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم پر آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان تیزی سے تنظیم سازی کے مراحل سے گزر رہی ہے کہا: اب تک 61 ڈویژنز میں جے ایس او طالبات پاکستان کے کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔


سیدہ سدرہ نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خواہر شجعیہ زھرا علوی کو مرکزی معاون اور انکی جگہ فیصل آباد ڈویژن کی ڈویژنل آرگنائزر خواہر معصومہ زھرا علوی کو نامزد کر دیا گیا ہے کہا: پنجاب کی صوبائی آرگنائزرخواہر سیدہ ندا زھرا نقوی اور سندھ کی صوبائی آرگنائزر خواہر مرضیعہ فاطمہ کو نامزد کیا گیا ہے ۔


سیدہ سدرہ نقوی نے کہا: یہ خواہران جے ایس او طالبات پاکستان کی کامیابی کے لئے ایک بہترین اضافہ ثابت ہوں گی اور قائد ملت جعفریہ کی ہدایات کے مطابق تنظیم کی فعالیت کے لئے کوشاں رہیں گی۔


انہوں نے آخر میں ان خواہران کی صحت و سلامتی اور توفیقات خیر میں اضافے کے لئے دعائیں کیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬