‫‫کیٹیگری‬ :
17 May 2015 - 23:12
News ID: 8142
فونت
آیت ‏الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‏ الله علوی گرگانی نے اس وقت دنیا میں عالمی پیمانہ پر خاص کر اس خطے میں جو قتل عام و غارت گری و جرائم کا بازار گرم ہے قیامت و آخرت پر لوگوں کا ایمان نہ ہونے کی وجہ سے جانا ہے اور تاکید کی : جب تک انسان اخروی سزا و جزا پر یقین نہیں کرے گا دنیا میں ایسی ہی فضا قائم رہے گی ۔
آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے روز مبعث پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے ثقافتی و انتظامی امور کے حکام و اہل کار سے ملاقات میں بیان کیا : پیغمبروں کے بعثت سے خداوند عالم کے مقصد اور اسی طرح اولیا و اوصیا کی خلاف کا راز موت کی یاد دہانی اور مادی دنیا کے علاوہ دوسری دینا کے وجود کی تاکید ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : اس وقت عالمی پیمانہ پر دنیا میں خاص کر اس خطے میں جو قتل عام و غارت گری و جرائم دیکھائی دیتا ہے قیامت و آخرت پر بعض لوگوں کے ایمان نہ ہونے کی وجہ سے ہے ؛ جب تک انسان اخروی سزا و جزا پر یقین نہیں کرے گا دنیا میں ایسی ہی فضا قائم رہے گی ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے عدل الہی کی تفسیر کرتے ہوئے وضاحت کی : عدل الہی اس وجہ سے ہے کہ انسان کا رویہ خوب و بد کے علاوہ با اثر و با مقصد ہو اور اگر دنیا میں عدل و انصاف کو پیش نہ کیا گیا ہو تو انسان کا رویہ قابل ہدایت نہ ہوتا ۔

انہوں نے علماء کے ساتھ ہمنشینی کو خداوند عالم کی طرف سے اپنے نیک و شایستہ بندوں کے لئے ایک توفیق جانا ہے اور بیان کیا : علماء نصیحت و شفارش اور اہل بیت علیہم السلام کی روایات کو بیان کر کے اور اسلام کی تعلیمات کے ذریعہ انسان کے قلب کو حق کے راستہ پر قائم رکھتے ہیں اور ان کو الہی ذکر سے غفلت پر متنبہ کراتے ہیں ۔

حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی نے سورہ مدثر کی آیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی: ہر انسان اپنے اعمال پر منحصر ہے ، جو شخص بھی کوشش کے ذریعہ نیک عمل انجام دیتا ہے یا ہوس کی وجہ سے برا کام کرتا ہے وہ وپنے عمل کت مطابق اس کا اجر حاصل کرے گا اور یقینا اصحاب یمین اہل بیت علیہم السلام اور انبیاء و اولیاء ہیں خداوند عالم کا انعام و اجر جن کے شامل حال ہے ۔

انہوں نے اہل بیت علیہم السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت قیامت کے روز الہی رحمت کے سایہ میں ہونگے سوائے ان لوگوں کے جو نمازی نہیں ہیں اور مسلمانوں کی جماعت میں شرکت نہیں کرتے ہیں اور اپنے مال میں سے زکات و خمس نہیں دیتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬