عراق کے مقدس زیارتی شہر کے سلسلہ میں دہشت گردوں کی دھمکی پر؛
رسا نیوز ایجنسی ـ صدر تحریک عراق کے رہنما نے اس ملک کے زیارتی اماکن و مقدس شہروں کے سلسلہ میں دہشت گردوں کی دھمکی کو بہت کم و معمولی نہیں سمجھنے کی تاکید کی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک عراق کے رہنما سید مقتدا صدر نے اپنے ایک پیغام میں دہشت گردوں کی طرف سے کربلا اور تمام زیارتی و مقدس شہروں کے سلسلہ میں دھمکی پر خبر دار کیا ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : کسی بھی بنا پر کربلا اور مقدس مقامات کے خلاف دہشت گردی دھمکی کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ اپنی جان و تمام مال کو اس مقدسات کی حمایت میں قربان کر دینا چاہیئے ۔
صدر تحریک کے رہنما نے وہ مجاہدین جو عراق کی راہ میں اپنے خون دینے کو حاضر ہیں ان کے لئے مقدسات کی حفاظت کو ضروری جانا ہے ۔
مقتدا صدر نے اختمامی مراحل میں وعدہ کیا ہے کہ مقدسات پر جارحیت کرنے والوں کے جنازے سے عراق کی زمین پر کر دینگے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے