28 May 2015 - 23:49
News ID: 8177
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے بیان کیا : ماہ شعبان المعظم کو ماہ امام زمانہؑ کے عنوان سے منانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اپنی آنے والی نسل تک اس پیغام کو پہنچایا جائے کہ امام زمانہؑ کی شخصیت کیا ہے اور خدا نے ان کو غیبت میں کیوں رکھا ہوا ہے۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ مہینہ عالم اسلام کے لیے ایک انتہائی بابرکت مہینہ ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے کہ جس میں ہمارے وقت کے امام، امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت بھی ہوئی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پورے ملک میں شعبان المعظم کو ماہ معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے عنوان سے منائے گی۔ اور اس سلسلے میں پورے ملک میں یونٹ سطح پر معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے عنوان سے کانفرنسز، کوئز مقابلہ جات، دروس اور جشن کا  اہتمام کیا جائے گا۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے بیان کیا : آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے امام زمانہ عج کی معرفت حاصل کریں اور عمومی سطح پر امام زمانہ عج کی معرفت کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہی ایک طریقہ ہے کہ جس سے ہم دنیا تک امامؑ کا صحیح پیغام پہنچا سکتے ہیں۔ ہمارے دشمن امامؑ کو ایک دیومالائی شخصیت بنا کر پیش کر رہے ہیں اور اس طرح امامت کے انکار کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفا عباس نے تاکید کی : آج ہمارے پر فرض ہے کہ ہم امامت کی صحیح شکل لوگوں کے سامنے رکھیں اور سب سے پہلے خود اپنے امامؑ کی معرفت حاصل کریں اور پھر اسے دوسروں تک پہنچائیں۔ ماہ شعبان المعظم کو ماہ امام زمانہؑ کے عنوان سے منانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ اپنی آنے والی نسل تک اس پیغام کو پہنچایا جائے کہ امام زمانہؑ کی شخصیت کیا ہے اور خدا نے ان کو غیبت میں کیوں رکھا ہوا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬