06 June 2015 - 15:15
News ID: 8189
فونت
داعش دہشت گردوں سے جنگ میں؛
رسا نیوز ایجنسی ـ داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلہ کے لئے عراق کے الانبار اور صلاح الدین صوبوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
داعش دہشت گردوں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں دہشت گردوں سے مقابلہ کر رہی عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے آج اس ملک کے الرمادی صوبہ کے علاقے ناظم الثرثار کو دہشت گرد گروہ داعش سے پاک کردیا ہے۔

اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے: عراق کی البدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے بیان کیا ہے کہ فوج اور عوامی فورس نے مشترکہ کارروائی کرکے داعش کے محاصرے میں پھنسے عراقی فوجیوں کو بھی آزاد کرالیا ہے۔

عراق کی وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار کے مشرقی علاقہ میں موجود داعش کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

الانبار کے ایک اور علاقے الملاحمہ میں بھی عراقی فضائیہ کی کارروائی میں پچیس تکفیری دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں حاصل ہوئی ہے۔

سامرا میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ دستوں نے دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ اس کارروائی میں داعش کے پینسٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

عراقی پارلیمنٹ کے سینیئر رکن ماجد الغراوی نے الانبار اور صلاح الدین صوبوں سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں عوامی رضاکار فورس کا فیصلہ کن کردار کو قابل ستائش جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬