08 June 2015 - 19:54
News ID: 8200
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا: ملک دشمن طاقتیں بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتی ہیں، تاکہ یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کا پرچار کرکے مذموم مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قبیلے کے پانچ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کوئٹہ میں دس دنوں میں دس افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا حکومتی ناکامی اور بےحسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا: ان تمام واقعات کے پیچھے نون لیگ کی حکومت کے مذہبی اتحادی ہیں، جنہیں ریاستی ادارے کالعدم قرار دے چکے ہیں۔ آگ اور خون کا یہ کھیل ختم نہ ہوا تو اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔ حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتی تو اسے فوراَ مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے وضاحت کی: ملک دشمن طاقتیں بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتی ہیں، تاکہ یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کا پرچار کرکے مذموم مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

حجت الاسلام  ناصر عباس جعفری نے بیان کیا: ملک میں موجود کالعدم تنظیمیں ان غیر ملکی قوتوں کے آلہ کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں، ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی ان گروہوں کے نشانے پر ہے۔ کالعدم تکفیری گروہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لئے اس طرح کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا: ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرکے سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کا اب اس کے سوا اور کوئی حل نہیں۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬