09 June 2015 - 23:30
News ID: 8203
فونت
فلسطین کے بچوں کے ساتھ اقوام متحد کا ظالمانہ رویہ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے تعصب آمیزانہ روایہ کے تحت صیہونی حکومت کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک اور گروہوں کی فہرست میں قرار دینے سے دوری اختیار کی ۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکريٹري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ پر بائیس روزہ اور پچاس روزہ وحشیانہ جارحیت کے دوران سیکڑوں بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا ہے مگر اقوام متحدہ نے ذرہ برابر بھی کسی طرح کا رد عمل پیش نہیں کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حادثہ کی تصدیق عالمی اداروں خاص طور سے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی کی ہے۔ تحقیقات کے نتائج کے باوجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے صیہونی حکومت کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک اور گروہوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے بان کی مون کے اس ظالمانہ اقدام کے سلسلہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : سیکریٹری جنرل کو یہ حق حاصل ہے کہ عرب ممالک اور مختلف اداروں کے دعووں کو مسترد کریں اور اسرائیل کو داعش، القاعدہ یا طالبان گروہوں کے مترادف قرار نہ دیں۔

غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ، یونیسیف نے اپنے رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر پچاس روزہ جارحیت کے دوران صیہونی فوجیوں نے پانچ سو انتالیس فلسطینی بچوں کو شہید اور دو ہزار نو سو چھپن کو زخمی کردیا تھا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬