‫‫کیٹیگری‬ :
09 June 2015 - 22:49
News ID: 8202
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ عوام ولایت فقیہ اور قائد پر ایمان رکھتی ہے اور ان سے محبت کرتی ہے بیان کیا : اگر ایک وقت عوام حکام و سربراہان مملکت سے بیزار ہو جائیں تو دشمن اس وقت گستاخی کی ہمت ہیدا کرے گا؛ اسی وجہ سے حکام و ذمہ داروں کو اس طرح کام کرنا چاہیئے کہ عوام کی یہ رضایت ہمیشہ باقی رہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج اس ملک کے بعض ذمہ داروں سے ملاقات میں اس اشارہ کے ساتھ کہ سب انسان کو الہی امتحانات کا سامنا کرنا ہوگا بیان کیا : الہی امتحان انسان کی پہچان کے معیار کے مطابق جھوٹے و سچے کی ہوگی۔

انہوں نے امام علی علیہ السلام کی اس فرمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں بعض لوگ نقصان کے حامل ہونگے کہ یہ نقصان ان کے لئے ایک قسم کا الہی امتحان ہے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام کربلا کے میدان میں الہی امتحان کے سامنے صرف یہ کہا کہ پروردگار عالم ہم تمہاری رضایت پر راضی ہوں ۔ 

حضرت آیت‌ الله علوی گرگانی نے واقعہ عاشورہ میں امام حسین علیہ السلام کے امتحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : یہ الہی امتحان سبب ہوا تا کہ ہزاروں لوگ ہر سال امام حسین علیہ السلام کے عاشورہ اور اربعین کے روز کربلا میں حاضر ہوں۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے اس استاد نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران نظام اور عوام کے لئے خدمت کرنا ذمہ داروں کے لئے باعث افتخار ہے کیوںکہ یہ خدمت امام زمان (عج) کے پرچم کے سایہ میں ہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ عوام ولایت فقیہ و قائد پر ایمان اور ان سے محبت کرتی ہے تاکید کی : لوگوں کا قائد انقلاب اسلامی سے محبت دشمنوں کی خوف کا سبب ہوتا ہے اور دشمن اس محبت کی وجہ سے کسی بھی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کی جسارت نہیں کرے گا ۔ 

حضرت آیت‌الله علوی گرگانی نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : خدا نہ کرے اگر کسی زمانہ میں عوام ذمہ داروں و حکام سے بیزار ہو جائیں تو اس وقت دشمن گستاخی کی جرات پیدا کرے گا اور اسی بنا پر ذمہ داروں کو چاہیئے کہ اس طرح کام کریں کہ لوگوں کی یہ رضایت باقی رہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬