06 June 2015 - 21:16
News ID: 8195
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی:
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا: شہباز شریف نے علی الاعلان کہا کہ طالبان اور ہمارے نظریات ایک ہیں، لہذا وہ پنجاب پر حملے نہ کرے، ہم ان دہشت گردوں کے سپورٹرز کا ساتھ نہیں دے سکتے۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گلگت میں تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا: گلگت بلتستان کے ترقیاتی کام روکنے کی دھمکیاں دینے والے سن لیں کہ پاکستان کا خزانہ شریف خاندان کی ملکیت نہیں پاکستانی عوام کی ملکیت ہے، ہم اپنے حقوق ان سیاسی فرعونوں سے چھین کر لیں گے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: نواز لیگ نے ہمیشہ دہشت گردوں کی سرپرستی کی، شہباز شریف نے علی الاعلان کہا کہ طالبان اور ہمارے نظریات ایک ہیں، لہذا وہ پنجاب پر حملے نہ کرے، ہم ان دہشت گردوں کے سپورٹرز کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

حجت الاسلام شہیدی نے تاکید کی: آج گلگت بلتستان کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے 8 جون کے بعد نظر نہیں آئینگے، مجلس وحدت مسلمین کا ہدف اس سرزمین کو آئین دلانا ہے، ہم اس لئے میدان میں آئے ہیں کہ یہاں کے عوام کو بااختیار بنا سکیں، ہم عوامی حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا: مفاد پرستوں کا ہدف صرف اقتدار کا حصول ہے، گلگت بلتستان میں لوگوں کو مذہب کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے، مذہب اور مذہبی رہنماوُں کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں، اب وہ زمانہ گزر گیا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جائے، ہمیں فخر ہیں کہ ہم شیعہ ہیں، لیکن ہم نے سیاست میں قدم رکھتے وقت شعوری طور پر فیصلہ کیا کہ ہم مذہب کے نام پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے بیان کیا: حقوق غصب کرنے والے اس لئے کامیاب ہوگئے کہ انہوں نے آپ کو قومیتوں اور مسلکوں میں تقسیم کرکے آپ پر مسلط رہے، پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو کرپشن، اقرباء پروری اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ چالیس سال سے جاری سبسڈی کو نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ختم کیا۔

انہوں نے تاکید کی: گلگت بلتستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بیج پیپلز پارٹی ہی کے دور اقتدار میں بویا گیا، گذشتہ دور میں یہاں کے عوام نے پیپلز پارٹی کے جھوٹے اعلانات پر عمل درآمد کی آس لے کر پیپلز پارٹی کو حکومت دی، لیکن پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح و بہود اور حقوق کو جوتے کے نوک پر رکھا اور عوام کو ماموں بنا کر کرپشن کا بازار گرم کئے رکھا، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن نہ کرنے پر محمد علی اختر کو ٹکٹ سے محروم کر دیا۔

حجت الاسلام امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور اقتدار میں دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزا کے باوجود ریلیف دیتی رہی، ہم ان ظالموں کو جان چکے ہیں، اب ان کو گلگت بلتستان کے سرزمین پر امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

ذکر کرتا چلوں کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی الیکشن مہم کے دوران ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام امین شہیدی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی تھی مگر خدا کا لاکھ لاکھ شکر کہ حجت الاسلام محمد امین شہیدی محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق سکردو سے سرحدی علاقہ کارگل سے متصل گاوں اولڈینگ جاتے ہوئے حجت الاسلام امین شہیدی کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوگئی۔ جس میں ڈاکٹر شجاعت علی میثم بھی ہمراہ تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬