رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندہ آیت الله آصفی کی رحلت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے نماز مغرب و عشا کے بعد ایک مجلس ایصال ثواب و تعزیتی تقریب منعقد کی گئی ۔
اس مجلس میں حضرات آیات نوری همدانی، جعفر سبحانی، علوی گرگانی و جوادی آملی و آیات حسینی بوشهری، مقتدایی، احمد خاتمی، هاشمی شاهرودی، سعیدی و امینی نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی، حجج الاسلام و المسلمین صالحی منش، شهرستانی و سید ضیاء حکیم نیز اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سے تھے ۔
اس تعزیتی جلسہ میں قم کے امام جمعہ و جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین اعرافی نے آیت الله آصفی کی علمی و اخلاقی خصوصیات کو بیان کیا ۔
قابل بیان ہے : اس بزرگ عالم دین کا جنازہ حرم حضرت معصومہ (س) کے شبستان امام خمینی میں نماز گزاران و علماء کی طرف سے فاتحہ خوانی کے بعد میدان شہیدا کی طرف تشییع کی گئی ۔ اور آیت اللہ آصفی کی طرف سے وصیت کی بنا پر ان کو نجف اشرف عراق میں دفن کیا جائے گا ۔