08 June 2015 - 20:38
News ID: 8201
فونت
انصار اللہ یمن تحریک؛
رسا نیوز ایجنسی ـ انصار اللہ تحریک یمن کی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے: سعودی عرب کے حملوں میں شدّت آنے کی وجہ، تسلط پسندانہ مقاصد کے حصول میں آل سعود کو ملنے والی ناکامی ہے۔
يمن پر حملہ


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ تحریک یمن کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اپنی ایک گفت و گو میں آل سعود کی بوکھلاہٹ کو اس کی ناکامی نشانی جانا ہے ۔

انھوں نے بیان کیا : یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی فوجیوں کے طرف سے ہوائی اور میزائلی حملوں میں شدت، یمن سے ملحقہ سرحدوں پر ان جارحین کی شکست کے غماز ہیں۔

محمد البخیتی نے انصار اللہ تحریک کی طرف سے جوابی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یمن پر سعودی حملوں کے آغاز کے چالیس دن بعد یمنی عوام نے جوابی حملے شروع کئے ہیں جس میں سعودی عرب کے سرحدی علاقہ کی فوجی چھاونی کو شدید نقصان ہوا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے جنیوا میں یمن کے سیاسی گروہوں کے مذاکرات کے بار ے میں بھی کہا : تمام جنگ مخالف گروہ جنیوا مذاکرات میں پوری قوت کے ساتھ شرکت کریں گے۔

محمد البخیتی نے دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی افواہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے : ہم اس خبر کی تردید کرتے ہیں کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے نمائندوں اور امریکی حکام کے درمیان کسی قسم کی کوئی ملاقات ہوئی ہے-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬