16 June 2015 - 23:08
News ID: 8222
فونت
عراق کے اہل حق تنظیم کے جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے اہل حق تنظیم کے جنرل سکریٹری نےاس ملک اور علاقہ کے دوسرے ممالک کو کئی ٹکروں میں تقسیم کرنے کی سازش کے سلسلہ میں خبردار کیا ہے اور کہا : داعش دہشت گرد گروہ مغرب کی خفیہ ایجنسی کی آلہ کار ہے تا کہ ان لوگوں کی اس سازش کو انجام دیے اور مغرب کی خواہش کے مطابق نئے مشرق وسطی بنانے کی کوشش میں مشغول رہے ۔
شيخ قيس الخزعلي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اہل حق تنظیم کے جنرل سکریٹری شیخ قیس الخزعلی نے ایک سٹرلائیٹ چائینل کو اپنے ایک انٹرویو میں بیان کیا : عراقی فوج مسلسل کامیابی حاصل کر رہی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ صرف رمادی شہر کو دشمنوں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے کہ یہ بھی نیز سیاسی مینیجمنٹ کی کمی اور مغرب کی طرف سے دباو کی وجہ سے ہوا ہے ۔

الخز علی نے وضاحت کی : عراق کے اہل سنت و شیعہ دونوں ایک شانہ ہو کر دہشت گردوں سے جنگ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو اطمینان و اعتماد دے رہے ہیں اور دونوں دشمن کے مقابلہ میں ایک ہو کر مقابلہ کر رہے ہیں اور مذہبی فتنہ کی سازش ناکام ہو چکی ہے ۔ 

داعش بیرونی ممالک کی خفیہ ایجنسی کا آلہ کار ہے

اھل حق تنظیم کے جنرل سکریٹری نے وضاحت کی : داعش مذہبی فنہ پھیلانے کے لئے مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسی کی آلہ کار ہے جو عراق اور علاقہ کے دوسرے ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے اور مغرب ممالک کی خواہش کے مطابق نئی مشرق وسطی نبانے کی کوشش میں ہے ۔ 

الخز علی نے بیان کیا : شیعہ اور سنی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر صلاح الدین صوبہ میں داعش کے ساتھ جنگ کر رہے ہیں اور کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور امریکا ابھی اسی وجہ سے عوامی رضا کار فوج اور قبیلہ کے ساتھ الانبار میں تعاون پر تشویش کر رہا ہے یہ تشویش مذہبی و قومی فتنہ کی سازش ناکام ہونے کی علامت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬