رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے گورنر حجت الاسلام صالحی منش نے رسا نیوز ایجنسی کے آفس کا دورہ کرتے ہوئے حوزہ علمیہ اور عالم اسلام کی مخصوص میڈیہ کی کارکردگی کا نزدیک سے جائزہ لیا ۔
قم کے گورنر نے اسی طرح اپنے اس دورہ میں رسا نیوز ایجنسی کے مختلف ڈپارٹمینٹ میں جا کر وہاں کی فعالیت کی رپورٹ دریافت کی ۔
قم کے گورنر رسا نیوز ایجنسی کی قیمتی خدمات اور کوشش کی قدردارنی کرتے ہوئے حوزہ علمیہ و عالم اسلام کی اس مخصوص میڈیہ کی کارکردگی کو توسیع و ارتقا دینے کی سفارش کی ۔
حجت الاسلام صالحی منش نے تاکید کی : خدا کا شکر ہے کہ رسا نیوز ایجنسی نے اچھا مقام حاصل کیا ہے اور ہم ہمیشہ اس میڈیہ کے خبروں کو پڑھتا ہوں اور ان خبروں کے مطابق ضرورت کو حل کرنے کی کشش کرتا ہوں ۔
قابل بیان ہے کہ اس ملاقات کے ابتدائی حصہ میں رسا نیوز ایجنسی کے مینیجینگ ڈائریکٹر حجت الاسلام محمد مهدی محققی نے اس نیوز ایجنسی کی فعالیت اس کی خدمات کی رپورٹ پیش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کے مینیجینگ ڈائریکٹر نے حجت الاسلام صالحی منش کی شخصیت کو روشن جانا ہے اور قم المقدس میں ان کی گورنر کی ذمہ داری کی توفیق میں اضافہ ہونے کی دعا کی ہے ۔
حجت الاسلام محققی نے قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے عہدہ داروں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت اور قم کے آفسروں کو اس شہر کے لوگوں کی خدمت میں اچھے کردار ادا کرنے پر توجہ کرنے کی تاکید کی تھی اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ذمہ داروں و آفسروں کے درمیان ہر طرح کے اختلافات کی دھواں فورا عوام کے نظروں کے سامنے آ جاتی ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے مینیجینگ دائریکٹر نے اسی طرح حوزات علمیہ سے رابطہ میں مضبوطی کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : مدرسہ علمیہ حضرت ابوالفضل (ع) میں قم کے گورنر محترم کا دورہ بہت قابل ستائش رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس طرح کا پروگروام آئندہ بھی جاری رہے گا ۔