21 June 2015 - 20:03
News ID: 8232
فونت
سیدہ سدرہ نقوی:
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آگنائزر نے کہا : ماہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں انسان کے لئے تزکیہ نفس کے بہترین مواقع مہیا کئے گئے ہیں ۔
سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز پہ اپنے ایک بیان میں کہا : ماہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں انسان کے لئے تزکیہ نفس کے بہترین مواقع مہیا کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جے ایس او طالبات پاکستان نے اس ما ہ مبارک کو ماہ تربیت کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ، کیونکہ کہ بندگان خدا اس  مہینے میں اطاعت الٰہی کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو تربیت کے سانچے میں ڈھال کر عباد الصالحین بنتے ہیں۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آگنائزر نے بیان کیا : تزکیہ نفس کے ذریعے انسان کو کردارسازی کا موقع ملتا ہے ۔

انہوں نے کہا : جے ایس او طالبات پاکستان ملک بھر میں اپنے تمام یونٹس میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی ، ماہ تربیت ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے کوئز کمپیٹیشنز ، لیکچرز ، کانفرنسز ، سمینارز منعقد کئے جائیںگے، شب جمعہ اور روز جمعہ اجتماعی عبادت ، دعا و مناجات کا بندوبست کیا جائے گا، شبہائے قدر (91 ، 12،32) کو اجتماعی عبادت کا انتظام کر کے مومنات کی تربیت وتزکیہ نفس کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔

سیدہ سدرہ نقوی نے بیان کیا : اسکے علاوہ ہم جے ایس او طالبات پاکستان کی تمام ممبران کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ ماہ رمضان المبارک کی اہمیت وفضیلت پر مضامین و کالم لکھیں اور اخبارات میں بھجوائیں۔ ہم طالبات کو فکر دینا چاہتے ہیں اور عمل کی جانب گامزن دیکھنا چاہتے ہیں،

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آگنائزر نے تاکید کی : جے ایس او طالبات پاکستان کامنشور طالبات کی فکری و نظریاتی تربیت ہے جسے ہم پروردگار کی اطاعت کو شعار بنا کر پورا کریں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬