رسا نیوز ایجنسی کے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف عراق کے مراجع کرام میں سے حضرات آیات شیخ بشیر نجفی، شیخ اسحاق فیاض و سید محمد سعید حکیم نے اپنے الگ الگ پیغام میں آج رمضان المبارک مہینہ کی پہلی تاریخ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔
ان مراجع تقلید نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب رمضان المبارک مہینہ کا چاند ثابت ہو چکا ہے اور آج جمعرات کا دن اس مبارک مہینہ کی پہلی تاریخ کے عنوان سے ہے ۔
لیکن حضرت آیت الله سیستانی کی آفس نے جمعرات کے روز کو پہلی رمضان المبارک نہیں ہونے کا اعلان کیا ہے کیونکہ ان کے یہاں گذشتہ شب چاند ثابت نہیں ہو سکا اس لئے انہوں نے جمعہ کو پہلی رمضان ہونے کا اعلان کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کے آفس نے جمعرات کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہونے کا اعلان کیا ہے اور اکثر اسلامی ممالک میں بھی رمضان المبارک مہینہ کی پہلی تاریخ جمعرات ہی کو ہے ۔