16 June 2015 - 13:53
News ID: 8220
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری:
رسا نیوز ایجنسی ـ سُنی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا : پاکستان اسلام کا قلعہ اور ایک ایٹمی طاقت ہے، ہم لمحہ بھر میں ہندوستان کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محمد ثروت اعجاز قادري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سُنی تحریک پاکستان کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بھارت کے انتہا پسندانہ اور دھشت گردانہ عزائم دُنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، بھارت نے اگر میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھنے کی غلطی کی تو پاکستان کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پاکستان اسلام کا قلعہ اور ایک ایٹمی طاقت ہے، ہم لمحہ بھر میں ہندوستان کے دانت کھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لہذا بھارت بھول کر بھی پاکستان پر حملہ کی غلطی نہ کرے ورنہ بھارت کا وجود ہمیشہ کیلئے دنیا کے نقشہ سے مٹ جائے گا۔

انہوں نے جنرل راحیل شریف کے بیان کو قومی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا : کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کے دل آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، خاردار باڑوں کی حد بندیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو قید نہیں کرسکتیں، انشاء اللہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬