آیت اللہ سیستانی کی آفس نے؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سیستانی کے آفس نے جمعہ کے روز کو پہلی رمضان المبارک ہونے کے عنوان سے جانا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سیستانی کے آفس نے گذشتہ شب اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھا نہیں گیا ہے اور جمعہ کے روز رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہے ۔
یہ پیغام جو کہ گذشتہ شب جاری کیا گیا ہے بیان ہوا ہے : رمضان المبارک کے مہینہ کا چاند عراق اور اس کے آس پاس کے ممالک میں دیکھے نہیں گئے ہیں اور مومن جمعرات کو ماہ شعبان کی تیس تاریخ کے عنوان سے قضا یا مستحب روزہ رکھیں اور اگر کل ظہر تک مشخص ہوا کہ رمضان المبارک کا چاند ہوا ہے تو وہ روزہ ماہ رمضان المبارک میں شمار ہوگا ۔
قابل ذکر ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کے آفس نے جمعرات کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہونے کا اعلان کیا ہے اور اکثر اسلامی ممالک میں بھی رمضان المبارک مہینہ کی پہلی تاریخ جمعرات ہی کو ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے