22 June 2015 - 14:14
News ID: 8238
فونت
سورہ مبارکہ زمر کی آیہ ۷۳ کی تفسیر کے سلسلہ میں آیت الله بشیر نجفی کا دلچسپ نکتہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے مرجع تقلید نے سورہ مبارک زمر کی آیہ ۷۳ کی تفسیر کی تفسیر میں قرآن کی تفسیر اور اہل بیت علیہم السلام کے درمیان رابطہ کے سلسلہ میں دلچسپ واقعہ بیان کیا ۔
حضرت آيت الله بشير نجفي


رسا نیوز ایجنسی کے عراق رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے حوزہ علمیہ نجف کے طلاب کے درمیان اہل بیت علیہم السلام سے محبت کے اثرات کی زیبائی کو بیان کرتے ہوئے کہا : کئی برسوں سے سورہ زمر کی آیہ 73 کی تفسیر «وَ سِیقَ الَّذِینَ اتَّقَوْاْ رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَراً» یعنی مومنوں کو بہشت کی طرف کھینچ کر لے جایا جائے گا کے معنی نے میرے ذہن کو خود میں مشغول کر رکھا تھا ۔

انہوں نے وضاحت کی : میں نے خود سے کئی بار سوال کیا کہ اس آیہ میں کیوں کہا گیا ہے کہ بہشت کی طرف کھینچتے ہیں ۔ تمام تفاسیر کی کتابوں کو دیکھا اور اس سلسلہ میں کسی اطمینان بخش نتیجہ تک نہیں پہوچے یہاں تک کہ بحار الانوار میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت پر نگاہ پڑی جس میں فرماتے ہیں « مومنین اور سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے قیامت کے روز خداوند عالم سے دوخواست کرے نگے کہ بہشت میں جانے سے پہلے مولا امام حسین علیہ السلام سے ہم ملاقات کریں گے» ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس روایت میں مزید آیا ہے کہ « امام حسین علیہ السلام اپنے محبین سے ملاقات کئے لئے آئے نگے اور یہ ملاقات بہت طولانی وقت تک جاری رہے گی ». امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہر دو طرف ایک دوسرے کو دیکھنے میں غرق ہو جائے نگے اور کسی کی نگاہ نہیں ہٹے گی نہ امام اپنے محبوں کو رہا کرے نگے اور نہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو چاہنے والے اپنے مولا سے جدا ہونا چاہے نگے ۔

حضرت آیت الله نجفی نے کہا : اس روایت کے ذریعہ سورہ مبارکہ زمر کی آیہ 73 کی تفسیر کو سمجھ سکے ۔ امام حسین علیہ السلام اور ان کے محبین کی ملاقات اس حد تک طولانی ہوگی کہ خداوند عالم بہشت کے خدام سے فرمائے گا کہ مومنین اور میرے حسین کے چاہنے والوں کو بہشت کی طرف کھینچ کے لے جاو تا کہ یہ ملاقات تمام ہو سکے ۔ یہ امام حسین علیہ السلام کی محبت کی زیبائی ان کے محبوں کے دل میں ہونے کی نشانی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬