‫‫کیٹیگری‬ :
29 June 2015 - 16:51
News ID: 8263
فونت
آیت الله سبحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سبحانی نے ایران کے جوہری توانائی کے راہ میں مغرب کی طرف سے ڑوڑے ڈالنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جوہری موضوع بھی دشمنوں کے ہاتھوں میں بہانہ ہے تا کہ ایران کی عوام سے سب کچھ چھین لیا جائے ؛ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ ایران کے مستقبل و عزت مندی سے مخالف ہیں ۔
حضرت آيت الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مجتمع آموزش عالی فقہ (حجتیہ) کے مسجد میں منعقدہ قرآن کریم کی تفسیری جلسہ میں الہی امتحانات کے فلسفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند عالم اس کے ساتھ کہ غیب کا جاننے والا ہے ؛ انسانوں کو امتحانات و آزمائش میں مبتلی کرتا ہے جیسا کہ پیغمبروں سے بھی امتحان لیا ہے ۔

انہوں نے الہی امتحانات کو انسان کے رشد و کمال کا سبب جانا ہے اظہار کیا : الہی امتحانات انسان کی بالقوہ صلاحیت کے بالفعل ہونے کا سبب ہوتا ہے ؛ کیونکہ یہ امتحانات و آزمائش پیغمبروں کی سرزنش کے لئے نہیں تھا بلکہ ایک طرح سے ان کے احترام و اکرام کے لئے تھا ۔

قرآن کریم کے مشہور مفسر نے بیان کیا : یھودی مدینہ کے مغرب و مشرق کے کفار کے ساتھ متحد ہونے کے بعد اس شہر پر حملہ کیا کہ اس سلسلہ میں شہید مطھری فرماتے ہیں « آج کل مشرق و مغرب اس کے با وجود کہ دو متضاد عقیدہ کمیونزم اور لبرل ازم رکھتے ہیں اسلام کی نابودی کے لئے جمع ہو گئے ہیں » ۔

انہوں نے جنگ احزاب کو مسلمانوں کے لئے ایک امتحان جانا ہے اور کہا : قرآن کریم وضاحت کرتا ہے کہ اس امتحانات میں چار گروہ ناکام ہوئے ہیں ؛ پہلا گروہ منافقین کا ہے کہ جو اندر سے کافر مگر ظاہری صورت میں مسلمان تھے اور دوسرا گروہ وہ لوگ جو ضعیف الایمان ہیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے وضاحت کی : تیسرے گروہ والے وہ ہیں کہ جو لوگوں کے حوصلے کو کمزور کرتے اور میدان جنگ سے فرار ہونے کے لئے مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور چوتھے گروہ والے وہ لوگ ہیں کہ جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اپنے گھر کے نا امن ہونے کا بہانہ لگا کر چھٹی کی اجازت چاہتے تھے تا کہ جنگ کے میدان سے فرار ہوں جائیں ۔

مرجع تقلید نے کلام وحی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : خداوند عالم فرماتا ہے «اگر دشمن مدینہ میں داخل ہوتے اور اس گروہ کو حکم دیتے کہ اسلام سے پلٹ جاو تو وہ لوگ ذرہ برابر بھی تاخیر نہیں کرتے اور فورا کافر ہو جاتے » ۔

انہوں نے تاکید کی : اگر غیرت مند جوان  حضرت علی علیہ السلام کی طرح نہ ہوتے تو دشمن مدینہ میں داخل ہو جاتے اور سبھی مسلمانوں کو قتل کر دیتے؛ جیسا کہ آٹھ سال تک دفاع مقدس میں ہمارے با ایمان و جان نثار جوانوں نے نیز اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ کیا اور اپنے وطن عزیر کا ذرہ بھی ان کے ہاتھ میں نہیں جانے دیا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے دشمنوں کے مقابلہ میں حکام کی مقاومت کی تاکید کی اور کہا : جوانوں کی مقاومت میں ایمان کے اثرات کی طرف توجہ رکھتے ہوئے حکام کو چاہیئے کہ جوانوں کے لئے ایمانی و اخلاقی پروگرام رکھیں اور مغرب کی پیروی نہ کریں ۔

انہوں نے ایران کے جوہری توانائی کے راہ میں مغرب کی طرف سے ڑوڑے ڈالنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جوہری موضوع بھی دشمنوں کے ہاتھوں میں بہانہ ہے تا کہ ایران کی عوام سے سب کچھ چھین لیا جائے ؛ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ ایران کے مستقبل و عزت مندی سے مخالف ہیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی  نے تکفیری گروہ کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اشارہ کیا اور کہا : یہ تکفیری گروہ نماز جمعہ ادا کرتے ہوئے نمازیوں کو قتل کرتے ہیں اور فخر کرتے ہیں ، ان لوگوں کے پاس جب انسانیت نہیں ہے تو اسلام کہاں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬