05 July 2015 - 23:11
News ID: 8273
فونت
شیخ الازهر مصر:
رسا نیوز ایجنسی - شیخ الازهر مصر نے وھابی اور شدت پسند وھابیوں کی جانب سے شیعوں اور محبان اهل بیت عصمت و طهارت(ع) کو رافضی کہنے جانے پر اپنی مخالفت کا اظھار کیا ۔
احمد الطبيب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازهر مصر احمد الطیب نے شیعوں اور محبان اهل بیت عصمت و طهارت(ع) کی شان میں رافضی جیسے توھین آمیز الفاظ استعمال کئے جانے پر اپنی مخالفت کا اظھار کیا ۔


احمد الطیب نے ماہ مبارک رمضان کے موقع پر مصر کے سٹلایٹل چائنلوں سے نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں کہا: امت اسلامیہ میں اتحاد و یکجہتی کا راستہ ڈھونڈنا ہمارا مقصد ہے تفرقہ اندازی نہیں ، الازھر ھرگز مسلمانوں کے درمیان فتنہ پروری یا اختلافات کو اجاگر کرنے کا مرکز نہیں رہا ہے ۔


شیخ الازهر نے مزید کہا: یہ مرکز ماضی میں شیعہ اور  اھل سنت کے درمیان اتحاد و ھمدلی کا منادی رہا ہے ، آج ہم جس سے روبرو ہیں کہ جو ہمارے لئے اذیت ناک ہے وہ شیعہ و سنی برادری کے مابین آپسی اختلافات ہیں ۔


 احمد الطیب نے شیعوں اور محبان اهل بیت عصمت و طهارت(ع) کے خلاف کہی جانی والی باتوں من جملہ تکفیر کو فتہ انگیزجانا اور کہا : شیعوں کی تکفیر اور انہیں رافضی کے نام سے یاد کیا جانا ناجائز ہے ۔


انہوں نے مزید کہا : ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ دونوں مذاھب کے علمائے کرام بیٹھ کر پڑی ہوئی اس دراڑوں کو پر کریں تاکہ قتل و غارت گری کا گرم بازار بند ہو سکے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬