‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2015 - 23:47
News ID: 8282
فونت
آیت الله ناصری نے بیان کئے ؛
رسا نیوز ایجنسی – حوزہ علمیہ ایران میں اخلاق و عرفان کے استاد نے جھوٹ اور جھوٹے کی ہمنشینی کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جھوٹے کی ہمنشینی انسان کے لئے دنیا و آخرت میں بدبختی کا سبب ہے ، سچائی سے قربت اور جھوٹ سے دوری دنیا و آخرت میں انسان کی کامیابی کا باعث ہے ۔
آيت الله ناصري

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفہان سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران میں اخلاق و عرفان کے استاد آیت الله محمد ناصری نے آج ظھر سے پہلے مسجد کمر زرین اصفهان میں ہونے والی نشست میں شب قدر کو گناہ گاروں کے لئے توبہ کی قبولیت کا بہترین موقع جانا اور کہا: یہ راتیں توبہ کی قبولیت کا بہترین موقع ہیں ، ان راتوں میں انسان اپنی دعاوں اور نیازوں کو پروردگار سے پورا کرا سکتا ہے ، لھذا ضروری ہے کہ ہم ان راتوں سے بخوبی استفادہ کریں ۔


آیت الله ناصری نے اپنے بیان کے تسلسل میں ائمہ معصومین (ع) کی فرمائشات کی روشنی میں جھوٹ کے نتائج کی جانب اشارہ کیا اور کہا : حضرت امام صادق (ع) نے جھوٹ سے قربت اور سچائی سے دوری کو انسانوں کے لئے دنیا و آخرت میں مُضر جانا ، قران کریم میں بھی بدترین نتائج کا تذکرہ ہے اور جھوٹوں کے لئے سخت ترین عذاب کا وعدہ کیا گیا ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جھوٹ انسان کی مصیبت و بلاوں کی بنیاد ہے کہا: ابتدائے صبح میں زبان بدن کے تمام اعضاء پر مسلط ہوتی ہے اور وہ زبان سے چاہتے ہیں کہ اپنی آزادی کے ذریعہ دیگر اعضاء و جوارح کے لئے مصیبت نہ بنے کیوں کہ تمام مصیبتوں کی بنیاد جھوٹ ہے ،  امام حسن عسگری (ع) نے جھوٹ کو تمام برائیوں اور گناہوں کی چابھی بیان کیا ہے ، یہ تمام باتیں جھوٹ سے دوری کی تاکید کرتی ہیں ۔


حوزہ علمیہ ایران میں اخلاق و عرفان کے استاد نے انسانوں کو اپنی زبان پر مسلط رہنے کی تاکید کی اورکہا: امام علی (ع)  نے ہمیں جھوٹوں کی ہمنشینی سے پرھیز کی تاکید کی ہے کیوں کہ اس طرح کے افراد کی ہمنشینی جز گناہ اور فساد اور بدبختی کے سوا کچھ بھی نہیں ، ضروری ہے کہ اس سلسلہ میں دقت سے کام لیا جائے ۔


آیت الله ناصری آخر میں امام حسین (ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ (ع) نے فرمایا کہ وہ جو اپنے اعمال خدا اور اهل بیت (ع) کی رضا میں انجام دے جبکہ لوگ اس کے مخالف ہوں تو درحقیقت اس نے رضا الھی کو بندوں کی رضا پر مقدم کیا کہ یہ انسان دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب و کامران ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬