06 July 2015 - 23:20
News ID: 8278
فونت
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر:
رسا نیوز ایجنسی – امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ یوم القدس دنیا بھر کے مستضفین کا مستکبرین جہان کے خلاف کھڑے ہونے کا دن ہے کہا: قدس شیعہ اور سنی ہی نہیں تمام مکاتب فکر کا مسئلہ ہے ۔
تہور حيدري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے عالمی یوم قدس کو تمام مکاتب فکر کا مسئلہ جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا کہا: مظلومین جہان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کے تمام حریت پسند طبقے ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہوں اور ظالمین کو یہ یقین دہانی کرایں کہ سرزمین پاکستان میں مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف اپنا وجود برقرا رکھے ہوئے ہیں۔


تہور حیدری نے حضرت علیؑ کے وصیت نامہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آپ نے اپنے فرزندوں سے خطاب میں کہا: ہمیشہ ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی بن کے رہنا امام کی اس کی تحریک میں جو عنصر غالب نظر آتا ہے وہ استعمار دشمنی ہے، یعنی ظالم کے دشمن اور مستضفین کو تقویت بخشنا ہے، اگر ہم مشاہدہ کریں تو تحریک بیداری القدس کا نقطہ امام خمینی کی بابصیرت شخصیت ہے کہ 36 سال قبل انہوں نے یوم القدس منانے کا اعلان کیا اور عصر حاضر میں قدس کا مسئلہ عرب سے نکل کر امت مسلمہ کا مسئلہ بن چکا ہے جو امام خمینی کی خواہش کی تکمیل ہے۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے بعد قدس کے مسئلہ پر شدت کے ساتھ آواز اٹھائی اور اس کو عالم اسلام کا مسئلہ قرار دیا کہا: قدس کا مسئلہ شیعہ اور سنی ہی نہیں تمام مکاتب فکر کا مسئلہ ہے، اس کی آزادی کی تحریک میں ہمیں پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬