06 July 2015 - 23:19
News ID: 8277
فونت
پی ایل ایف ملتان پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - فلسطین فاونڈیشن ملتان پاکستان کے اراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : نام نہاد اسلامی گروہ غاصب اسرائیل کا دفاع میں مصروف ہیں ۔
پي ايل ايف ملتان پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاونڈیشن پاکستان ملتان کے رہنمائوں جماعت اسلامی ملتان کے امیر میاں آصف محمود اخوانی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما محمد ایوب مغل، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقتدارحسین نقوی، بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے رہنما غلام مصطفی انصاری، پاکستان عوامی تحریک کے صدر یاسر ارشاد، تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے رہنما رائو عارف رضوی اور سماجی رہنما سید محمد علی رضوی نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں عالم اسلام میں بڑھتی ناامنی پر تشویش کا اظھار کیا ۔


انہوں نے یہ کہتےہوئے کہ آج عراق جل رہا، شام میں لاشوں کے انبار ہیں، لبنان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے اور یمن میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے کہا: اس وقت صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ پورا اعالم اسلام لہو لہو ہے۔ اور یہ سب کچھ گریٹر اسرائیل کی صہیونی سازش کے تحت امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔


پی ایل ایف ملتان پاکستان کے رہنماوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نام نہاد عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے حق میں کوئی مثبت اور موثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہے، آج پوری مسلم دنیا آگ وخون کی لپیٹ میں ہے، ہر جگہ اسرائیل کا دفاع کرنے کے لئے نام نہاد اسلامی گروہ کھڑے ہو چکے ہیں کہا: بظاہر وہ اسلام اور اسلامی حکومتوں کے قیام کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کو عمل درآمد کرنے کے در پے ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج انبیاء کی سرزمین فلسطین کی صورتحال ہمارے سامنے ہے، اسرائیل مظالم کا سلسلہ جو سنہ 1948ء سے شروع ہوا تھا کسی دور میں نہیں تھم سکا بلکہ ہمیشہ اس میں تیزی آتی رہی ہے کہا: گذشتہ برس اسی ماہ مبارک رمضان میں غزہ کے عوام پر 51 روزہ جنگ مسلط کی گئی اس جنگ کے نتیجے میں ہونے والی بدترین تباہ کاریاں آج ایک سال بیت جانے کے بعد بھی غزہ میں نظر آ رہی ہیں، غرض یہ کہ پورا فلسطین جل رہا ہے۔ القدس خطرے میں ہے، آج عراق جل رہا، شام میں لاشوں کے انبار ہیں، لبنان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے اور یمن میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬