11 July 2015 - 13:20
News ID: 8290
فونت
رسا نیوز ایجنسی – پاکستان میں مختلف شھروں کی روزہ دار عوام نے عالمی یوم قدس کے موقع پر ریلیاں منعقد کرے فلسطینیوں سے اظھار ھمدری کیا ۔
پاکستان ميں عالمي قدس کے جلوس پاکستان ميں عالمي قدس کے جلوس پاکستان ميں عالمي قدس کے جلوس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں مختلف شھروں کی روزہ دار عوام نے عالمی یوم قدس کے موقع پر ریلیاں منعقد کرے فلسطینیوں سے ھمدری و یکجہتی کا اظھار کیا ۔


کراچی : شیعہ علماء کونسل نے ریگل چوک تا کراچی پریس کلب القدس ریلی کا انعقاد کیا جس میں علماء کرام، دینی مذہبی و سماجی شخصیات شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔


مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی، اسرائیلی ناجائز تسلط کی مذمت اور مردہ امریکا و اسرائیل کے بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ مظاہرین نے امریکا اور اسرئیل کے پرچم نذر آتش کئے۔


ریلی سے ایس یو سی سندھ کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی، ایس یو سی کراچی کے رہنما کرم الدین واعظی، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے صدر قاضی احمد نورانی صدیقی، علی کرار نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔


اسکردو: میں یوم القدس نہایت جوش و خروش اور تزک و احتشام کیساتھ منایا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر بلتستان کی مرکزی القدس ریلی اسکردو میں انجمن امامیہ بلتستان کے زیراہتمام نکالی گئی جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن، شیعہ علماء کونسل اور تحریک بیداری امت مصطفی نے شرکت کی۔


القدس ریلی بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو سے برآمد ہوئی۔ ریلی میں تمام مذہبی تنظیموں اور شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت تھی۔


ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی نے مسلمانان فلسطین کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اسکردو کی فضا ہزاروں القدس ریلی کے شرکاء کے القدس لنا کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔


اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں امام خمینی، رہبر معظم اور بیت المقدس کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں جبکہ بہت سوں کے ہاتھ میں فلسطین اور پاکستان کے علاوہ آئی ایس او کے پرچم موجود تھے۔


القدس ریلی جب یاد گار شہدا اسکردو پر پہنچی تو ایک عظیم الشان جلسے کی صورت اختیار کر گئی جس سے آئی ایس او کے صدر شفقت غازی، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ آغا علی رضوی، جے ایس او کے سربراہ یاسین عابدی کے علاوہ علامہ مرزا یوسف حسین اور شیخ جواد حافظی نے خطاب کیا۔


اسکردو میں یوم القدس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا: ستر سال گزرنے کے باوجود عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا فلسطین کے حوالے سے رویہ شرمناک ہے مزید ان اداروں سے امید لگائے بیٹھنا نادانی کے سوا کچھ نہیں۔


مقررین نے اپنے خطاب میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کے شرمناک رویے پر دکھ کا اظہار کیا اور اقوام متحد کا فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رویے کی شدید مذمت کی۔


اب مسلمانان عالم کو اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی اسی صورت میں ممکن ہے جب مسلمانان راست اقدام اٹھاتے ہوئے مجرمین قدس کا گھیرا تنگ کرے اور وسیع پیمانے پر جدوجہد کا آغاز کرے۔


مقررین نے اپنے خطاب میں کہا: پاکستان سمیت پورے مسلمان ممالک میں امریکہ کی موجودگی اسرائیلی ایجنڈوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اپنے عزائم کی تکمیل کیساتھ ساتھ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔ تمام مسلمان ممالک میں اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں میں امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ موجود ہے یہ دونو ں طاقتیں اسلام اور پاکستان کا مخلص نہیں ہو سکتا اور انکے ساتھ جب تک عالم اسلام کا دوستانہ مراسم ہے کبھی ملک میں امن و امان نہیں آسکتا۔


مقررین نے پاکستان کے حساس ترین خطہ گلگت بلتستان میں امریکہ کی تنظیموں کی موجود گی کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ کا باعث قرار دیا اور اسے ایک اور فلسطین کے وجود میں لانے کی ساز ش قرار دی۔ جلسے کے اختیام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم کو مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعروں کے ساتھ نذر آتش کر دیا گیا۔


خیرپور: مرکزی القدس کمیٹی کے تحت عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر حسینی سے آزادی بیت المقدس ریلی نکالی گئی ۔


خیرپور میں مرکزی القدس کمیٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر حسینی سے آزادی بیت المقدس ریلی نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چھتری چوک پر اختتام پزیر ہوئی، ریلی میں شیعہ علماء کونسل، شیعہ رابطہ کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، مجلس وحدت مسلمین، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامک ایمپلائز اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔


ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی، مولانا سید محسن نقوی، سید ساجد حسین زیدی، سید امتیاز شاہ، سید جمن شاہ، امداد خمیسانی اور دیگر کررہے تھے۔


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ گزشتہ سالوں سے بیت المقدس ایک ظالم جابر اور غاصب ریاست اسرائیل کے زیر تسلط ہے جسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیلی جارحیت کے ذریعے فلسطینی عوام کو حیوانوں کی طرح ذبح کیا جارہا ہے اور معصوم بچوں کو گولیوں بلکہ میزائلوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے کہا : دنیا کا ہر وہ شخص جو خدا تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے اور بیت المقدس کو قبلہ اول جانتا ہے اس کا قرآنی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ قبلہ اول کو اسرائیلی پنجوں سے آزاد کرانے کیلئے کوشش کرے، یوم القدس منانے کا مقصد امت مسلمہ کو بیدار اور منظم کرنا ہے تاکہ وہ قبلہ اول کی آزادی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مضبوط اور متحد آواز اٹھانا ہے ۔


ریلی کے اختتام میں شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش کئے۔ ریلی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


ڈی آئی خان : یوم القدس بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا


ڈیرہ سٹی میں واقع مرکزی جامع مسجد یاعلی (ع) المعروف جامع مسجد شیعہ لاٹو فقیر سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نماز جمعہ سے قبل القدس ریلی برآمد ہوئی جس میں بڑی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ، یہ ریلی مسلم بازار سے گزر کر شہر کے بیچوں بیچ واقع چوگلہ کے مقام پر جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔


مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعروں کی گونج میں ریلی مسلم بازار سے گزر کر شہر کے بیچوں بیچ واقع چوگلہ کے مقام پر احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کرگئی۔


اس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے عہدیداران نے یوم القدس کی حیثیت، اہمیت، اور افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا:  دنیا میں پائیدار قیام امن کیلئے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیا۔


مظاہرہ کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی سکیورٹی کی غرض سے موجود تھی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬