13 July 2015 - 23:30
News ID: 8300
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
رسا نیوز ایجنسی - حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے شام کی حکومت کو دہشت گردوں کے مقابلے میں کافی طاقتور بتاتے ہوئے کہا: عراق و شام میں تکفیری دہشت گرد صیہونی حکومت کے بازو ہیں ۔
حجت الاسلام شيخ نعيم قاسم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شام کی حکومت کو کافی طاقتور بتایا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شام اب خطرے سے باہر نکل چکا ہے اور اب دمشق کی حکومت کی سرنگونی کا امکان ختم ہوچکا ہے کہا :عراق و شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ صیہونی حکومت کے بازو ہیں اور شام میں حزب اللہ کی جانب سے دہشت گردوں کا مقابلہ صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کی جدوجہد کے منصوبوں کا لازمی حصہ ہے۔


حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ اور داعش کے موازنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا : داعش ایک جارح اور قابض گروہ ہے جبکہ حزب اللہ نے جو راستہ اپنایا ہے وہ آزادی دلانے کا راستہ ہے لہذا آزادی دلانے والے اور قبضہ کرنے والے میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔


حزب اللہ لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے مزید کہا: عرسال کی پہاڑیوں اور الزبدانی میں دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور وہ اب کچھ نہیں کرسکتے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬