13 July 2015 - 23:04
News ID: 8298
فونت
پاکستان کے ماہرین فلکیات کا اعلان ؛
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان کے ماہرین فلکیات نے اعلان کیا کہ جمعہ کو عید کا چاند نظر آنے کا قوی امکان پایا جاتا ہے ۔
عيد کا چاند

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے ماہرین فلکیات نے سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں چاند نظر آنے کا امکان ظاھر کیا ہے، جبکہ ساحلی پٹی میں بھی مطلع صاف ہونے پر چاند نظر آسکتا ہے۔


فلکی اور نجومی ماھرین کے بیان کے مطابق، امسال ماہ مبارک رمضان کے 29 روزے ہوں گے اور 18 جولائی ہفتے کو عیدالفطر ہوسکتی ہے۔


ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی ظھور جمعرات کی صبح 6 بجکر 24 منٹ پر ہوگی، جو جمعے کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 37 گھنٹے سے زائد ہوگی ۔


فلکی ماہرین کا کہنا ہے : سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں چاند نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ ساحلی پٹی میں بھی مطلع صاف ہونے پر چاند نظر آسکتا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬