رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلام آباد کے صدر غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ 22 رمضان المبارک بروز جمعہ کو لال مسجد سے آپبارہ چوک تک یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰ کے موقع پر جلوس نکالا جائیگا جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 22 رمضان المبارک بروز جمعہ کو لال مسجد سے آپبارہ چوک تک یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰ کے موقع پر جلوس نکالا جائیگا جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ہمیشہ کالعدم جماعت نے ہر موقع پر اہل تشیع کو جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا ہے اور کئی جگہوں پر اسی بات پر فرقہ وارنہ فسادات بھی ہوئے ہیں جن میں سینکڑوں لوگ ابتک لقمہ اجل بن چکے ہیں، لیکن حیرت آنگیز امر یہ ہے کہ اب وہی جماعت اہل تشیع کی مخالفت میں خود جلوس نکالنے کا اعلان کررہی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ بائیس رمضان کو عالمی یوم القدس ڈے منایا جا رہا ہے اور اسی روٹ پر شیعہ علماء کونسل اسلام آباد بھی ہر سال القدس ریلی نکالتی ہے۔