10 July 2015 - 13:28
News ID: 8285
فونت
کمیشن برای حقوق انسانی اسلامی انگلینڈ:
رسا نیوز ایجنسی - کمیشن برای حقوق انسانی اسلامی انگلینڈ نے اپنے بیانیہ میں عالمی یوم قدس کو فلسطینیوں کی مصیبتوں کی یادآروی کا دن بتاتے ہوئے انگلینڈ کے مسلمانوں سے درخواست کی عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں شرکت کریں اور مظلوم و بے گناہ فلسطینیوں کے حق میں غاصب صھیونیت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کریں ۔
فلسطيني
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کمیشن برای حقوق انسانی اسلامی انگلینڈ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اپنے صادر کردہ بیانیہ میں کہا: مشرق وسطی اور شمال آفریقا جیسے شام ، یمن ، عراق ، مصر ، تیونس میں ناآرامی کی اخبار موصول ہونے کے باوجود ھرگز فلسطین کا مسئلہ خصوصا غزہ پر غاصب صھیونیت کے حملے کو فراموش نہ کیا جائے ۔
اس میں بیانیہ میں آیا ہے : غزہ پٹی کے بہت سارے مکانات اب بھی ویرانے میں تبدیل ہیں اور لوگ عارضی خیموں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت ذھبی دباو اور نفسیاتی مریض کا شکار ہیں ۔
کمیشن برای حقوق انسانی اسلامی انگلینڈ نے کہا: انسانی حقوق کے مراکز ان کے درمیان ذھنی و نفسیاتی مریضوں کی بڑھنے کی خبر دیتے ہیں اور خصوصا بچوں کے حالات ناگفتہ بہ ہیں ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : غزہ پٹی مکمل طور سے غاصب صھیونیت کے محاصرہ میں ہے اور ھر قسم کی آمد و رفت پر پابندی ہے ، جس کی وجہ سے غزہ کا اقتصاد مکمل طور سے مفلوج ہوچکا ہے ، عالمی بینک کے بیان کے مطابق 39 پرسنٹ لوگ فقر و تندگدستی کا شکار ہیں اور 80 پرسنٹ اھل غزہ بیرونی امداد سے وابستہ ہیں ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : گذشتہ برس غزہ پر ہونے والے غاصب صھیونیت کے حملے میں آج بھی کم سے کم ایک لاکھ لوگ بے گھر ہیں ، اور 90 ھزار لوگوں کے گھروں کو تعمیر کی ضرورت ہے ، اور 3.5 ارب ڈالر کی عالمی امداد میں سے فقط 27.5 پرسنٹ مدد 1 ارب ڈالر انہیں ملے ہیں ۔
اس میں کہا گیا ہے: غزہ میں 18 گھںٹے لائٹ غائب رہتی ہے اور پینے کے پانی میں قلت بیماریوں میں اضافہ کا سبب ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬