12 July 2015 - 22:50
News ID: 8296
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے؛
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ نے پاکستان میں مقیم شیعوں کے لئے زکوٰة فطر کی مقدار 100 روپے اعلان کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے  پاکستان میں مقیم شیعوں کے لئے زکوٰة فطر کی مقدار 100 روپے اعلان کی  ۔


انہوں ںے کہا: زکوٰة فطر کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کرسکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ بھی واجب نہیں ہے۔


نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: زکوٰة فطر ہر اس شخص پر واجب ہے جو عید الفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ و عاقل ہو، فی کس تین کلو غذا جو استعمال کی جاتی ہے زکوٰة فطر کے طور پرمستحقین کو دی جائے یا اس کی قیمت ادا کرے البتہ گندم کے حساب سے فطرہ فی کس احتیاطً 100 روپے ہوگا ۔


مرکزی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا : شریعت کے مطابق ہر اس شخص پر فطرہ واجب ہے جو عیدالفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ، عاقل ہو، شریعت کے مطابق جو شخص اپنے حواس رکھتا ہو، فقیر، محتاج یا کسی کا غلام نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں فی کس تین کلو ان غذاﺅں میں سے جو اس کے شہر یا علاقے میں استعمال ہوتی ہوں، مثلاً گندم، جو، کجھور، چاول وغیرہ یا اس کی قیمت مستحق شخص کو دے، عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے آنے والے مہمان کا فطرہ بھی صاحب خانہ پر واجب ہے جبکہ غروب آفتاب کے بعد آنے والے مہمان کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب نہیں ہے۔


زکوٰة فطر کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کرسکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ بھی واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں ( البتہ فطرہ دینے کے لئے اولین غریب ترین رشتہ دار یا اپنے شہر والوں کو ترجیح دی جائے )۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬