‫‫کیٹیگری‬ :
10 July 2015 - 13:49
News ID: 8287
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اور انصاف و آزادی پسند انسان فلسطینوں سے وفاداری کے اعلان کرتے ہیں کہا: عالمی یوم قدس فلسطینیوں کی مقدس امنگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحاني عالمي يوم قدس کے جلوس ميں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی یوم قدس ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں عالمی یوم قدس کو فلسطینوں کی مقدس امنگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن بتایا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ رات بھر شب قدر کے اعمال بجالانے کے باوجود ایران کے روزہ دار مسلمانوں نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اور اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امت مسلمہ، فلسطین اور بیت المقدس کی وفادار ہے کہا: اتحاد و یکجہتی، مزاحمت اور استقامت اور جہاد و ایثار کے جذبے کے ساتھ مسلمان، اپنے اعلی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔


ایران کے صدر جمھوریہ نے مزید کہا: آج بہت سے ممالک اختلاف اور تفرقے کا شکار ہیں اور دہشت گردوں نے بھی عوام کے لئے زندگی دشوار بنادی ہے جو یقینا صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کی شرمناک سازشوں کا نتیجہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬