رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبد الخالق اسدی نے صوبائی سکریٹریٹ لاہور میں ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کویت کی مسجد میں ہونیوالا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مٹھی بھر دہشتگردوں کی وجہ سے مسلمانوں کی عبادتگاہیں محفوظ نہیں رہیں، پوری امت مسلمہ کو ان تکفیری دہشتگردوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا کہا: شعائر اللہ کا احترام نہ کرنے والے کبھی بھی مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ۔
حجت الاسلام اسدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج ایک فرقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کل دوسرے بھی ان شدت پسندوں سے محفوظ نہیں رہیں گے کہا: پوری دنیا میں مسلم امہ کا کوئی پرسان حال نہیں، شام، عراق، افغانستان، یمن ہو یا مصر، مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عرب دنیا میں با قاعدہ ایک سازش کے تحت شیعہ سنی تفریق پیدا کی جا رہی ہے جو کہ چند بیرونی طاقتوں کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں کہا : پوری دنیا میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کویت کی مسجد میں ہونیوالا حملہ بھی اسی کی ایک اہم مثال ہے ۔
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ کسی بھی ملک کے اندر دہشت گردی کی کارروائی مقامی سہولت کاروں کے بغیر ممکن نہیں کہا: وہ افراد جو کہ چند پیسوں کے لالچ میں آکر معصوم جانوں سے کھیل رہے ہیں، ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ان تمام تر سازشوں کے پیچھے خارجی دہشت گرد ملوث ہیں، جن کا علاج فقط ان کا خاتمہ ہے کہا: ان خارجی دہشت گردوں کے خلاف دنیا بھر میں کارروائی کی جائے، ورنہ قیام امن ممکن نہ ہوگا ۔