رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے «الصوابر» علاقہ کے مسجد امام صادق علیہ السلام میں نماز جمعہ کے درمیان خود کش دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں ابھی تک 27 نمازی شہید اور دو سو سے زیادہ زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس خود کش دھماکہ میں ابھی تک 27 نمازیوں کی شہادت واقع ہو چکی ہے اور 200 سے بھی زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن کو فورا اسپتال بھیجا گیا ہے جس میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔
یہ دھماکہ اس وقت انجام پایا جب نمازی نماز جمعہ کی دوسری رکعت میں رکوع کی حالت میں تھے کہ اسی اثنا میں ایک خود کش حمالہ ور نے مسجد کے اندر داخل ہو کر نمازیوں کے صفوں کے درمیان دھماکہ کیا ۔
اس دھماکہ کو انجام دینے والا دہشت گرد داعش کا ممبر ہے جو کہ سعودی عرب کا باشندہ جس کا نام «ابو سلمان الموحد» بتایا گیا ہے ۔
کویت کے بادشاہ صباح احمد جابر الصباح دھماکہ کی جگہ حاضر ہوئے اس حادثہ کا معاینہ ۔