‫‫کیٹیگری‬ :
22 June 2015 - 16:48
News ID: 8240
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے قیامت اور اخروی دنیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اصول دین دین اسلام کی بنیاد و جڑ ہے ؛ لیکن فروع دین شرعی اعمال و تکالیف کو کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان قیامت پر عقیدہ دین اسلام کی اصول و بنیاد ہے ۔
حضرت آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے رمضان المبارک کے مبارک مہینہ کی ہر شب اپنی تقریر میں دین اسلام کے اصول و فروع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اصول دین دین اسلام کی بنیاد و جڑ ہے ؛ لیکن فروع دین شرعی اعمال و تکالیف کو کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان قیامت پر عقیدہ دین اسلام کی اصول و بنیاد ہے ۔ 

حضرت آیت الله نوری همدانی نے قیامت اور اخروی دنیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : قیامت کے معنی واپسی اور انسانوں کو واپس کرنے کے معنی میں ہے کہ انسان مرنے کے بعد دوبارہ حیات حاصل کرتا ہے اور اپنے اعمال کے نتیجہ کو مشاہدہ کرتا ہے ۔

انہوں نے موت کو اخروی دنیا کی طرف جانے کے لئے پل جانا ہے اور وضاحت کی : انسان مرنے سے نابود نہیں ہوتا ہے بلکہ موت اس پل کی طرح ہے کہ جو اس انسان کو اس مادی دنیا کی طرف سے اخروی دنیا کی طرف لے جاتی ہے ۔

مرجع تقلید نے عالم برزخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دنیا سے قیامت و اخروی دنیا کے درمیان فاصلے کو برزخ کہا جاتا ہے یعنی انسانی جسم ختم ہو جاتا ہے لیکن اس کا روح زندہ ہے اور مثالی برزخی جسم جو کہ آخرت کے جسم سے لطیف تر اور ہلکا ہے قیامت کے روز تک عالم برزخ میں باقی رہتا ہے ۔

انہوں قیامت کے روز اور انسان کی دوبارہ زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یاد دہانی کی : خداوند عالم اپنے علم کے ذریعہ انسان کے بدن کے ذرات کو دریا اور خاک کے اندر سے جمع کرتا ہے اور اس کے روح کو اس کے اسی دنیوی بدن میں ڈالتا ہے تا کہ اپنے اعمال کا نتیجہ دیکھے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اصول دین کو عقلی جانا ہے اور بیان کیا : لقمان ایک پاک و خودساختہ شخص تھے کہ جو اپنی اولاد کو قیامت کے سلسلہ میں بتایا کرتے تھے اسی وجہ سے خداوند عالم نے پیغمبر (ص) اور آئمہ اطہار علیہم السلام کے لئے نیز لقمان کے کلام کو نصیحت کے عنوان سے ذکر کیا ہے ۔   

انہوں نے لقمان کی نصیحت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : لقمان نے اپنی اولاد سے کہا « اگر انسان کا عمل پتھر کے اندر یا آسمان کی بلندی و زمین کی گہرائی میں بھی پوشیدہ ہو تو خداوند عالم اس کا حساب کرے گا » ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے وضاحت کیا : قیامت کے روز مال و اولاد انسان کے لئے کسی طرح کا فائدہ نہیں پہوچائے نگے ؛ مگر یہ کہ کوئی شخص خدا پر عقیدہ و ایمان رکھتا ہو ، نیک اعمال انجام دے اور پاک اور سالم دل رکھتا ہو ؛ جیسا کہ قرآن کریم آیہ « الا من اتا الله بقلب سلیم » کے ذریعہ قلب سلیم کو بغیر شرک  و ریا سے یاد کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬