رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ عدالت نے شیخ علی سلمان کو حکومت کا تختہ پلٹانے کی کوشش کے الزام سے بری کی لیکن دوسرے تمام الزامات کے تحت چار سال کی قید کی سزا سنائی ہے ۔
وزارت داخلہ کی توہین ، قوانین کی مخالفت کرنے کی دعوت کرنا ان الزامات میں سے تھے کہ جس کی وجہ سے بحرین کی عدالت نے شیخ علی سلمان کو چار سال کی قید کی سزا دی ہے ۔
شیخ علی سلمان گذشتہ سال دسمبر مہینہ میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے گرفتار کئے گئے تھے اور اس کے بعد سے ابھی تک آل خلیفہ کے قید میں تھے ۔
بحرین 14 فروری سال 2011 سے عوام کی طرف سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف انقلاب کا مشاہدہ کر رہی ہے عوام آزادی چاہتی ہے ، انصاف چاہتی ہے اور تعصبات نہیں چاہتی ہے اور ملک میں عوام کی طرف سے منتخب ہو کر حکومت بنانا چاہتی ہے ۔
یہ درخواست بحرین کی حکومت اور بعض عربی ممالک کی جس میں سعودی عرب سر فہرست ہے کی طرف سے مل کر اس ملک کی بت گناہ عوام کو کچلنے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ، بحرین کی حکومت نے بحرینی مظلوم عوام کو کچلنے کے لئے پاکستانی عناصر سے خدمت حاصل کر رہی ہے ۔