‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2015 - 23:35
News ID: 8212
فونت
آیت‌ الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ ذمہ داروں کو چاہیئے کہ سب سے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش میں رہیں بیان کیا : ہمدلی و ہم زبانی حکام و عوام کے درمیان ملک کی ترقی کے لئے معاشرے کی اہم ضرورت ہے ۔
آيت‌ الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے ملک کے پلس فرمانداروں سے ملاقات میں بیان کیا : ملک کی سلامتی و امنیت پلس فورس کی شکر گزار ہے اور ہر ملک کی سرحد کے اندر و باہر امنیت کی بحالی ضروری ہے اور یہ امور پلس فورس کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں امنیت قائم رہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ہر شخص اپنے اچھے و برے اعمال کا نتیجہ دیکھے گا کہا : پلس فورس کو چاہیئے کہ اپنے کار کردگی کے ذریعہ عوام کی خوشی و رضایت کو حاصل کرے تا کہ آخرت میں بھی وہ شخص اپنے اس نیکی کا اجر حاصل کرے ۔

انہوں نے تمام انسانوں کے لئے کمال و معرفت کے پائے جانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : ہر انسان اپنے اعمال کا جواب دے گا اور اپنے اعمال کے سلسلہ میں ذمہ دار ہے ۔ 

حضرت آیت‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ ان حکام کو چاہیئے کہ سب سے پہلے اپنی اصلاح کی کوشش میں رہیں اور وضاحت کی : عوام حکام کے رویہ سے نمونہ حاصل کرتے ہیں اور جب ان کا رویہ مناسب ہو تو معاشرہ بھی اصلاح کی طرف بڑھتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ ہمدلی و ہم زبانی حکام و عوام کے درمیان ملک کی ترقی کے لئے معاشرے کی اہم ضرورت ہے وضاحت کی : رمضان کا مبارک مہینہ حساس مہینوں میں سے ہے اور بغیر کسی شک کہ اس مہینہ میں حکام کی ذمہ داری زیادہ ہو جاتی ہے جس کو اچھی طرح انجام دینی چاہیئے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ رمضان مبارک کے مہینہ میں کسی کے حق کو پایمال نہیں کرنا چاہیئے بیان کیا : پلس فورس کو اس موضوع پر خاص توجہ کرنی چاہیئے کہ عوام کے سلسلہ میں اس کی کچھ ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے اختمامی مراحل میں اس اشارہ کے ساتھ کہ قاںون کی منظوری و پسٹ و مقام کا حصول ، پلس فورس کی طرف سے عوام کے خدمت میں کوتاہی کا سبب نہ ہونا چاہیئے بیان کیا : پلس فورس کو چاہیئے کہ اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح انجام دے تا کہ عوام کے لئے ایک اچھا نمونہ عمل کے طور پر پیش ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬