06 June 2015 - 20:19
News ID: 8192
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ قم نے؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ قم کے دفتر میں 5 جون بروز جمعۃ المبارک کو امام خمینیؒ کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے "صدور انقلاب کے خدوخال" کے عنوان سے ایک نشست منعقد کی گئی ۔
امام خميني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ قم کے دفتر میں 5 جون بروز جمعۃ المبارک کو امام خمینیؒ کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے "صدور انقلاب کے خدوخال" کے عنوان سے ایک نشست منعقد کی گئی ۔

اس نشست سے حوزہ علمیہ کے استاد و بزرگ عالم دین حجت الاسلام غلام عباس رئیسی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجت الاسلام گلزار احمد جعفری، سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین اور عابد حسین نے خطاب کیا۔

حجت الاسلام غلام عباس رئیسی نے اپنی تقریر میں امام خمینی رح کو فراموش نہ ہونے والی شخصیت جانا ہے جو تا ابد حقیقت پسند افراد کے ذہن میں باقی رہے گی ۔

انہوں نے بیان کیا : عصر حاضر میں حقیقی اسلام کی شناخت حضرت امام خیمینی کی صحیح شناخت سے ہی ممکن ہے ۔

"صدور انقلاب کے خدوخال" کانفرنس کے خطبا نے جہاں کانفرنس کے عنوان پر اپنا نظریہ بیان کیا وہیں اس وقت پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬