رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گلگت کے شاہی پولو گراونڈ میں تاریخی تکمیل پاکستان کانفرنس، میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے اس کانفرنس میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : خبردار اس الیکشن کو شیعہ سنی جنگ نہ بنانا بلکہ ظالموں اور مظلوموں کی جنگ سمجھ کر لڑنا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی: ظالم طبقہ کا کوئی مذہب نہیں، اگر یہاں کے مظلوم شیعہ سنی متحد ہوجائیں تو کوئی ظالم ان کا حق چھین نہیں سکتا، ہم نے کسی ظالم سے آج تک ہاتھ نہیں ملایا، ہم نے ہمیشہ مظلومین کے لئے آواز بلند کی۔
ناصر عباس جعفری نے بیان کیا: جس طرح مہدی شاہ شیعوں کے نمائندے نہیں ہیں، اسی طرح حفیظ الرحمان بھی سنیوں کے نمائندے نہیں ہیں، اگر یہ ہمارے نمائندے ہوتے تو آج ان کے حلقوں کے عوام کسمپرسی کا شکار نہیں ہوتے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا: ہم پرانے سیاسی نظام کو دفن کرنے کے لئے کرپشن سے پاک، بے داغ ماضی، تعلیم یافتہ قیادت کو سامنے لائے، تاکہ عوام کو اس کا حق دلایا جائے۔
ناصر عباس جعفری نے بیان کیا: انشاءاللہ 8 جون کو ہم نہیں پاکستان جیتے گا اور انشاءاللہ جیت کا جشن ہر گھر پر پاکستان کا پرچم لہرا کر منائیں گے، میں یہاں کی حکومت اور گورنر کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر دھاندلی ہوئی تو یہ ان کے گلے کی ہڈی بن جائے گی، جو نہ نگل سکو گے نہ اگل سکو گے۔
قابل بیان ہے اس کانفرنس میں شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت ہوئی اور کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ حجت الاسلام امین شہیدی، صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل سابق سینیٹر و ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان سید فیصل رضا عابدی، حجت الاسلام مختار امامی، حجت الاسلام عبدالخالق اسدی، حجت الاسلام نیئر مصطفوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے بھی شرکت کی۔