رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے آیت اللہ محمد مہدی آصفی رحمہ اللہ کی وفات پر رہبر معظم علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔
سیدہ سدرہ نقوی نے آیت اللہ محمد مہدی آصفی کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظھار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک فقیہ کی موت پورے عالم کی موت ہے (موت العالم موت العالم ،حدیث)، ہمارے درمیان سے ایک فقیہ کا چلے جانا بہت بڑا نقصان ہے مگر رضائے الٰہی کے آگے سربسجود ہیں۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے بیان کیا : آیت اللہ آصفی ایک جید مجتھد ہونے کے ساتھ رہبر انقلاب امام خمینی رح کے بہترین ساتھی بھی تھے اور عجب اتفاق ہے کہ 4 جون کو برسی امام خمینی کے روز آپ کی وفات ہوئی ۔
انہوں نے کہا: ہم رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی خدمت میں اس عارف ، باعمل ساتھی کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں، نیز جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان بروز اتوار تمام یونٹس میں آیۃ اللہ محمد مہدی آصفی کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محافل منعقد کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔